مواد پر جائیں
Quran Maqasid

ظَلَمَ

قرآن میں ظلم

معنی: جنہوں نے ظلم کیا

ظلم قرآن کی 40 سورتوں کی 114 آیات میں 130 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
130
آیات
114
سورتیں
40
مادّہ
ظ ل م

ظَلَمَ

فعل · 110 بار

معنی: جنہوں نے ظلم کیا · دوسرے تراجم: ظلم کیے جائیں گے, ظلم کیا تم نے, انہوں نے ظلم کیا ہم پر, وہ ظلم کرتے

قرآن میں صورتیں

  • ظَلَمُوا۟ ×42
  • يَظْلِمُونَ ×28
  • ظَلَمَ ×5
  • تُظْلَمُونَ ×5
  • يَظْلِمُ ×5
  • لِيَظْلِمَهُمْ ×3
  • ظَلَمَتْ ×3
  • ظَلَمْنَٰهُمْ ×3

ظُلْم

اسم · 20 بار

معنی: ظلم کا · دوسرے تراجم: ظلم کے ساتھ, اور یا ظلم

قرآن میں صورتیں

  • ظُلْمًا ×7
  • بِظُلْمٍ ×4
  • بِظُلْمِهِمْ ×2
  • ظُلْمِهِۦ ×2
  • وَظُلْمًا ×1
  • فَبِظُلْمٍ ×1
  • ظُلْمِهِمْ ×1
  • لَظُلْمٌ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الظلمة: عدم النور، وجمعها: ظلمات. قال تعالى: أو كظلمات في بحر لجي

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الظاء واللام والميم أصلان صحيحان، أحدهما خلاف الضياء والنور، والآخر وضع الشيء غير موضعه تعديا.

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ ظ ل م پر مکمل اندراجات

ظلم والی آیات

114 میں سے آیات 101–114

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور زمین اپنے پروردگار کے نور سے جگمگا اُٹھے گی اور (اعمال کی) کتاب (کھول کر) رکھ دی جائے گی اور پیغمبر اور (اور) گواہ حاضر کئے جائیں گے اور ان میں انصاف کے ساتھ فیصلہ کیا جائے گا اور بےانصافی نہیں کی جائے گی

    سورہ زمر، آیت 39:69
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    آج کے دن ہر شخص کو اس کے اعمال کا بدلہ دیا جائے گا۔ آج (کسی کے حق میں) بےانصافی نہیں ہوگی۔ بےشک خدا جلد حساب لینے والا ہے

    سورہ مومن، آیت 40:17
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یعنی) نوح کی قوم اور عاد اور ثمود اور جو لوگ ان کے پیچھے ہوئے ہیں ان کے حال کی طرح (تمہارا حال نہ ہوجائے) اور خدا تو بندوں پر ظلم کرنا نہیں چاہتا

    سورہ مومن، آیت 40:31
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جس پر ظلم ہوا ہو اگر وہ اس کے بعد انتقام لے تو ایسے لوگوں پر کچھ الزام نہیں

    سورہ شوریٰ، آیت 42:41
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    الزام تو ان لوگوں پر ہے جو لوگوں پر ظلم کرتے ہیں اور ملک میں ناحق فساد پھیلاتے ہیں۔ یہی لوگ ہیں جن کو تکلیف دینے والا عذاب ہوگا

    سورہ شوریٰ، آیت 42:42
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب تم ظلم کرتے رہے تو آج تمہیں یہ بات فائدہ نہیں دے سکتی کہ تم (سب) عذاب میں شریک ہو

    سورہ زخرف، آیت 43:39
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر کتنے فرقے ان میں سے پھٹ گئے۔ سو جو لوگ ظالم ہیں ان کی درد دینے والے دن کے عذاب سے خرابی ہے

    سورہ زخرف، آیت 43:65
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا۔ بلکہ وہی (اپنے آپ پر) ظلم کرتے تھے

    سورہ زخرف، آیت 43:76
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور خدا نے آسمانوں اور زمین کو حکمت سے پیدا کیا ہے اور تاکہ ہر شخص اپنے اعمال کا بدلہ پائے اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا

    سورہ جاثیہ، آیت 45:22
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب تھی (لوگوں کے لئے) رہنما اور رحمت۔ اور یہ کتاب عربی زبان میں ہے اسی کی تصدیق کرنے والی تاکہ ظالموں کو ڈرائے۔ اور نیکوکاروں کو خوشخبری سنائے

    سورہ احقاف، آیت 46:12
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور لوگوں نے جیسے کام کئے ہوں گے ان کے مطابق سب کے درجے ہوں گے۔ غرض یہ ہے کہ ان کو ان کے اعمال کا پورا بدلہ دے اور ان کا نقصان نہ کیا جائے

    سورہ احقاف، آیت 46:19
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کچھ شک نہیں کہ ان ظالموں کے لئے بھی (عذاب کی) نوبت مقرر ہے جس طرح ان کے ساتھیوں کی نوبت تھی تو ان کو مجھ سے (عذاب) جلدی نہیں طلب کرنا چاہیئے

    سورہ ذاریات، آیت 51:59
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ظالموں کے لئے اس کے سوا اور عذاب بھی ہے لیکن ان میں کے اکثر نہیں جانتے

    سورہ طور، آیت 52:47
  14. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے پیغمبر (مسلمانوں سے کہہ دو کہ) جب تم عورتوں کو طلاق دینے لگو تو عدت کے شروع میں طلاق دو اور عدت کا شمار رکھو۔ اور خدا سے جو تمہارا پروردگار ہے ڈرو۔ (نہ تو تم ہی) ان کو (ایام عدت میں) ان کے گھروں سے نکالو اور نہ وہ (خود ہی) نکلیں۔ ہاں اگر وہ صریح بےحیائی کریں (تو نکال دینا چاہیئے) اور یہ خدا کی حدیں ہیں۔ جو خدا کی حدوں سے تجاوز کرے گا وہ اپنے آپ پر ظلم کرے گا۔ (اے طلاق دینے والے) تجھے کیا معلوم شاید خدا اس کے بعد کوئی (رجعت کی) سبیل پیدا کردے

    سورہ طلاق، آیت 65:1