عالَم
اسم · 73 بارمعنی: جہان والوں · دوسرے تراجم: تمام جہانوں کا, تمام دنیا والوں کے, دنیا والوں پر, العالمین
قرآن میں صورتیں
- ٱلْعَٰلَمِينَ ×61
- لِّلْعَٰلَمِينَ ×12
عالَم
معنی: جہان والوں
عالم قرآن کی 39 سورتوں کی 91 آیات میں 91 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: جہان والوں · دوسرے تراجم: تمام جہانوں کا, تمام دنیا والوں کے, دنیا والوں پر, العالمین
معنی: جاننے والے · دوسرے تراجم: جاننے والا ہے
قوله تعالى: ﴿وعلم آدم الأسماء كلها﴾ [البقرة:31] أي عرفه إياها. وأصل العلم إدراك الشيء على حقيقته، وهو معرفة الشيء على ما هو عليه. وقد اختلف الناس فيه: هل يدرك بالحد أم لا، ومن منع تحديده اختلفوا فقال بعضهم: لا يحد لعسره، وآخرون ليسره. وقال بعضهم: العلم ضربان: الأول إدراك ذات الشيء، والثاني الحكم على الشيء بوجود شيء هو…
العين واللام والميم أصل صحيح واحد، يدل على أثر بالشيء يتميز به عن غيره.
91 میں سے آیات 41–60
وہ (خدائے غزوجل) بہت ہی بابرکت ہے جس نے اپنے بندے پر قرآن نازل فرمایا تاکہ اہل حال کو ہدایت کرے
سورہ فرقان، آیت 25:1تو دونوں فرعون کے پاس جاؤ اور کہو کہ ہم تمام جہان کے مالک کے بھیجے ہوئے ہیں
سورہ شعراء، آیت 26:16فرعون نے کہا کہ تمام جہان مالک کیا
سورہ شعراء، آیت 26:23(اور) کہنے لگے کہ ہم تمام جہان کے مالک پر ایمان لے آئے
سورہ شعراء، آیت 26:47وہ میرے دشمن ہیں۔ مگر خدائے رب العالمین (میرا دوست ہے)
سورہ شعراء، آیت 26:77جب کہ تمہیں (خدائے) رب العالمین کے برابر ٹھہراتے تھے
سورہ شعراء، آیت 26:98اور اس کام کا تم سے کچھ صلہ نہیں مانگتا۔ میرا صلہ تو خدائے رب العالمین ہی پر ہے
سورہ شعراء، آیت 26:109اور میں اس کا تم سے کچھ بدلہ نہیں مانگتا۔ میرا بدلہ (خدائے) رب العالمین کے ذمے ہے
سورہ شعراء، آیت 26:127اور میں اس کا تم سے بدلہ نہیں مانگتا۔ میرا بدلہ (خدا) رب العالمین کے ذمے ہے
سورہ شعراء، آیت 26:145اور میں تم سے اس (کام) کا بدلہ نہیں مانگتا۔ میرا بدلہ (خدائے) رب العالمین کے ذمے ہے
سورہ شعراء، آیت 26:164کیا تم اہل عالم میں سے لڑکوں پر مائل ہوتے ہو
سورہ شعراء، آیت 26:165اور میں اس کام کا تم سے کچھ بدلہ نہیں مانگتا میرا بدلہ تو خدائے رب العالمین کے ذمے ہے
سورہ شعراء، آیت 26:180اور یہ قرآن (خدائے) پروردگار عالم کا اُتارا ہوا ہے
سورہ شعراء، آیت 26:192جب موسیٰ اس کے پاس آئے تو ندا آئی کہ وہ جو آگ میں (تجلّی دکھاتا) ہے بابرکت ہے۔ اور جو آگ کے اردگرد ہیں اور خدا جو تمام عالم کا پروردگار ہے پاک ہے
سورہ نمل، آیت 27:8(پھر) اس سے کہا گیا کہ محل میں چلیے، جب اس نے اس (کے فرش) کو دیکھا تو اسے پانی کا حوض سمجھا اور (کپڑا اٹھا کر) اپنی پنڈلیاں کھول دیں۔ سلیمان نے کہا یہ ایسا محل ہے جس میں (نیچے بھی) شیشے جڑے ہوئے ہیں۔ وہ بول اٹھی کہ پروردگار میں اپنے آپ پر ظلم کرتی رہی تھی اور (اب) میں سلیمان کے ہاتھ پر خدائے رب العالمین پر ایمان لاتی ہوں
سورہ نمل، آیت 27:44جب اس کے پاس پہنچے تو میدان کے دائیں کنارے سے ایک مبارک جگہ میں ایک درخت میں سے آواز آئی کہ موسٰی میں تو خدائے رب العالمین ہوں
سورہ قصص، آیت 28:30اور جو شخص محنت کرتا ہے تو اپنے ہی فائدے کے لئے محنت کرتا ہے۔ اور خدا تو سارے جہان سے بےپروا ہے
سورہ عنکبوت، آیت 29:6اور بعض لوگ ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم خدا پر ایمان لائے جب اُن کو خدا (کے رستے) میں کوئی ایذا پہنچتی ہے تو لوگوں کی ایذا کو (یوں) سمجھتے ہیں جیسے خدا کا عذاب۔ اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے مدد پہنچے تو کہتے ہیں کہ ہم تمہارے ساتھ تھے۔ کیا جو اہل عالم کے سینوں میں ہے خدا اس سے واقف نہیں؟
سورہ عنکبوت، آیت 29:10پھر ہم نے نوحؑ کو اور کشتی والوں کو نجات دی اور کشتی کو اہل عالم کے لئے نشانی بنا دیا
سورہ عنکبوت، آیت 29:15اور لوط (کو یاد کرو) جب اُنہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ تم (عجب) بےحیائی کے مرتکب ہوتے ہو۔ تم سے پہلے اہل عالم میں سے کسی نے ایسا کام نہیں کیا
سورہ عنکبوت، آیت 29:28