مواد پر جائیں
Quran Maqasid

نَبَّأَ

قرآن میں نبأ

معنی: کیا میں خبردوں تم کو

نبأ قرآن کی 35 سورتوں کی 72 آیات میں 75 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
75
آیات
72
سورتیں
35
مادّہ
ن ب أ

نَبَّأَ

فعل · 46 بار

معنی: کیا میں خبردوں تم کو · دوسرے تراجم: اور میں بتاتا ہوں تم کو۔ میں خبر دیتا ہوں تم کو, بتائے گا ان کو, وہ تمہیں بتلا دے گا, میں بتاؤں تم کو

قرآن میں صورتیں

  • فَيُنَبِّئُكُم ×7
  • يُنَبِّئُهُمُ ×3
  • أُنَبِّئُكُم ×3
  • فَيُنَبِّئُهُم ×3
  • يُنَبِّئُكُم ×2
  • وَنَبِّئْهُمْ ×2
  • فَأُنَبِّئُكُم ×2
  • أَؤُنَبِّئُكُم ×1

نَبَأ

اسم · 29 بار

معنی: خبر

قرآن میں صورتیں

  • نَبَأَ ×7
  • أَنۢبَآءِ ×6
  • نَبَؤُا۟ ×4
  • أَنۢبَٰٓؤُا۟ ×2
  • بِنَبَإٍ ×2
  • ٱلْأَنۢبَآءُ ×2
  • نَّبَإِى۟ ×1
  • أَنۢبَآئِهَا ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

[النبأ] : خبر ذو فائدة عظيمة يحصل به علم أو غلبة ظن، ولا يقال للخبر في الأصل نبأ حتى

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿ولقد جاءك من نبأ المرسلين﴾ [الأنعام:34] أي، من أخبارهم مع قومهم. والنبأ: الخبر، كذا فسره الهروي وغيره. ولم يكتف الراغب بذلك، بل قيده بثلاثة أمور فقال: النبأ خبر ذو فائدة عظيمة، يحصل به علم أو غلبة ظن، قال: ولا يقال للخبر في الأصل نبأ حتى يتضمن هذه الأشياء الثلاثة. وحق الخبر الذي يقال فيه نبأ، أن يتعرى عن…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ن ب أ پر مکمل اندراجات

نبأ والی آیات

72 میں سے آیات 61–72

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مومنو! اگر کوئی بدکردار تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو خوب تحقیق کرلیا کرو (مبادا) کہ کسی قوم کو نادانی سے نقصان پہنچا دو۔ پھر تم کو اپنے کئے پر نادم ہونا پڑے

    سورہ حجرات، آیت 49:6
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا جو باتیں موسیٰ کے صحیفوں میں ہیں ان کی اس کو خبر نہیں پہنچی

    سورہ نجم، آیت 53:36
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ان کو ایسے حالات (سابقین) پہنچ چکے ہیں جن میں عبرت ہے

    سورہ قمر، آیت 54:4
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ان کو آگاہ کردو کہ ان میں پانی کی باری مقرر کر دی گئی ہے۔ ہر (باری والے کو اپنی) باری پر آنا چاہیئے

    سورہ قمر، آیت 54:28
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جس دن خدا ان سب کو جلا اٹھائے گا تو جو کام وہ کرتے رہے ان کو جتائے گا۔ خدا کو وہ سب (کام) یاد ہیں اور یہ ان کو بھول گئے ہیں اور خدا ہر چیز سے واقف ہے

    سورہ مجادلہ، آیت 58:6
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا تم کو معلوم نہیں کہ جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے خدا کو سب معلوم ہے۔ (کسی جگہ) تین (شخصوں) کا (مجمع اور) کانوں میں صلاح ومشورہ نہیں ہوتا مگر وہ ان میں چوتھا ہوتا ہے اور نہ کہیں پانچ کا مگر وہ ان میں چھٹا ہوتا ہے اور نہ اس سے کم یا زیادہ مگر وہ ان کے ساتھ ہوتا ہے خواہ وہ کہیں ہوں۔ پھر جو جو کام یہ کرتے رہے ہیں قیامت کے دن وہ (ایک ایک) ان کو بتائے گا۔ بےشک خدا ہر چیز سے واقف ہے

    سورہ مجادلہ، آیت 58:7
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہہ دو کہ موت جس سے تم گریز کرتے ہو وہ تو تمہارے سامنے آ کر رہے گی۔ پھر تم پوشیدہ اور ظاہر کے جاننے والے (خدا) کی طرف لوٹائے جاؤ گے پھر جو کچھ تم کرتے رہے ہو وہ سب تمہیں بتائے گا

    سورہ جمعہ، آیت 62:8
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا تم کو ان لوگوں کے حال کی خبر نہیں پہنچی جو پہلے کافر ہوئے تھے تو انہوں نے اپنے کاموں کی سزا کا مزہ چکھ لیا اور (ابھی) دکھ دینے والا عذاب (اور) ہونا ہے

    سورہ تغابن، آیت 64:5
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو لوگ کافر ہیں ان کا اعتقاد ہے کہ وہ (دوبارہ) ہرگز نہیں اٹھائے جائیں گے۔ کہہ دو کہ ہاں ہاں میرے پروردگار کی قسم تم ضرور اٹھائے جاؤ گے پھر جو کام تم کرتے رہے ہو وہ تمہیں بتائے جائیں گے اور یہ (بات) خدا کو آسان ہے

    سورہ تغابن، آیت 64:7
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور (یاد کرو) جب پیغمبر نے اپنی ایک بی بی سے ایک بھید کی بات کہی تو (اس نے دوسری کو بتا دی) ۔ جب اس نے اس کو افشاء کیا اور خدا نے اس (حال) سے پیغمبر کو آگاہ کردیا تو پیغمبر نے ان (بی بی کو وہ بات) کچھ تو بتائی اور کچھ نہ بتائی۔ تو جب وہ ان کو جتائی تو پوچھنے لگیں کہ آپ کو کس نے بتایا؟ انہوں نے کہا کہ مجھے اس نے بتایا ہے جو جاننے والا خبردار ہے

    سورہ تحریم، آیت 66:3
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اس دن انسان کو جو (عمل) اس نے آگے بھیجے اور پیچھے چھوڑے ہوں گے سب بتا دیئے جائیں گے

    سورہ قیامہ، آیت 75:13
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (کیا) بڑی خبر کی نسبت؟

    سورہ نبا، آیت 78:2