مواد پر جائیں
Quran Maqasid

نَذِير

قرآن میں نذير

معنی: اور ڈرانے والا

نذير قرآن کی 27 سورتوں کی 54 آیات میں 58 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
58
آیات
54
سورتیں
27
مادّہ
ن ذ ر

نَذِير

اسم · 58 بار

معنی: اور ڈرانے والا · دوسرے تراجم: ڈرانے والا ہوں, ڈرانے والا, خبردار کرنے والا, اورڈرانے والا

قرآن میں صورتیں

  • نَذِيرٍ ×29
  • وَنَذِيرًا ×8
  • وَنُذُرِ ×6
  • نَذِيرًا ×4
  • ٱلنُّذُرُ ×4
  • بِٱلنُّذُرِ ×3
  • ٱلنَّذِيرُ ×2
  • وَنَذِيرٌ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

النذر: أن توجب على نفسك ما ليس بواجب لحدوث أمر، يقال: نذرت لله أمرا، قال تعالى:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿أأنذرتهم﴾ [البقرة] أي أأعلمتهم إعلاما بتخويف؟ فهو أخص من الإعلام، إذ كل إنذار إعلام، من غير عكس. وهو يتعدى باثنين لنفسه فقال ﴿إنا أنذرناكم عذابا قريبا﴾ [النبأ: 40] ﴿فقل: أنذرتكم صاعقة﴾ [فصلت: 13]. فالمفعول الثاني يجوز أن يكون محذوفا، أي أأنذرتهم العقاب أم لم تنذرهم إياه. والظاهر أنه غير مراد فحذفه اقتصادا…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ن ذ ر پر مکمل اندراجات

نذير والی آیات

54 میں سے آیات 21–40

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور (اے محمدﷺ) ہم نے تم کو تمام لوگوں کے لئے خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے

    سورہ سبا، آیت 34:28
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے کسی بستی میں کوئی ڈرانے والا نہیں بھیجا مگر وہاں کے خوش حال لوگوں نے کہا کہ جو چیز تم دے کر بھیجے گئے ہو ہم اس کے قائل نہیں

    سورہ سبا، آیت 34:34
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے نہ تو ان (مشرکوں) کو کتابیں دیں جن کو یہ پڑھتے ہیں اور نہ تم سے پہلے ان کی طرف کوئی ڈرانے والا بھیجا مگر انہوں نے تکذیب کی

    سورہ سبا، آیت 34:44
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہہ دو کہ میں تمہیں صرف ایک بات کی نصیحت کرتا ہوں کہ تم خدا کے لئے دو دو اور اکیلے اکیلے کھڑے ہوجاؤ پھر غور کرو۔ تمہارے رفیق کو سودا نہیں وہ تم کو عذاب سخت (کے آنے) سے پہلے صرف ڈرانے والے ہیں

    سورہ سبا، آیت 34:46
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تم تو صرف ڈرانے والے ہو

    سورہ فاطر، آیت 35:23
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ہم نے تم کو حق کے ساتھ خوشخبری سنانے والا اور ڈرانے والا بھیجا ہے۔ اور کوئی اُمت نہیں مگر اس میں ہدایت کرنے والا گزر چکا ہے

    سورہ فاطر، آیت 35:24
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ اس میں چلائیں گے کہ اے پروردگار ہم کو نکال لے (اب) ہم نیک عمل کیا کریں گے۔ نہ وہ جو (پہلے) کرتے تھے۔ کیا ہم نے تم کو اتنی عمر نہیں دی تھی کہ اس میں جو سوچنا چاہتا سوچ لیتا اور تمہارے پاس ڈرانے والا بھی آیا۔ تو اب مزے چکھو۔ ظالموں کا کوئی مددگار نہیں

    سورہ فاطر، آیت 35:37
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور یہ خدا کی سخت سخت قسمیں کھاتے ہیں کہ اگر ان کے پاس کوئی ہدایت کرنے والا آئے تو ہر ایک اُمت سے بڑھ کر ہدایت پر ہوں۔ مگر جب ان کے پاس ہدایت کرنے والا آیا تو اس سے ان کو نفرت ہی بڑھی

    سورہ فاطر، آیت 35:42
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    میری طرف تو یہی وحی کی جاتی ہے کہ میں کھلم کھلا ہدایت کرنے والا ہوں

    سورہ ص، آیت 38:70
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو بشارت بھی سناتا ہے اور خوف بھی دلاتا ہے لیکن ان میں سے اکثروں نے منہ پھیر لیا اور وہ سنتے ہی نہیں

    سورہ حٰم السجدہ، آیت 41:4
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اسی طرح ہم نے تم سے پہلے کسی بستی میں کوئی ہدایت کرنے والا نہیں بھیجا مگر وہاں کے خوشحال لوگوں نے کہا کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک راہ پر پایا اور ہم قدم بقدم ان ہی کے پیچھے چلتے ہیں

    سورہ زخرف، آیت 43:23
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہہ دو کہ میں کوئی نیا پیغمبر نہیں آیا۔ اور میں نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا اور تمہارے ساتھ کیا (کیا جائے گا) میں تو اسی کی پیروی کرتا ہوں جو مجھ پر وحی آتی ہے اور میرا کام تو علانیہ ہدایت کرنا ہے

    سورہ احقاف، آیت 46:9
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور (قوم) عاد کے بھائی (ہود) کو یاد کرو کہ جب انہوں نے اپنی قوم کو سرزمین احقاف میں ہدایت کی اور ان سے پہلے اور پیچھے بھی ہدایت کرنے والے گزرچکے تھے کہ خدا کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو۔ مجھے تمہارے بارے میں بڑے دن کے عذاب کا ڈر لگتا ہے

    سورہ احقاف، آیت 46:21
  14. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے (اے محمدﷺ) تم کو حق ظاہر کرنے والا اور خوشخبری سنانے والا اور خوف دلانے والا (بنا کر) بھیجا ہے

    سورہ فتح، آیت 48:8
  15. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو تم لوگ خدا کی طرف بھاگ چلو میں اس کی طرف سے تم کو صریح رستہ بتانے والا ہوں

    سورہ ذاریات، آیت 51:50
  16. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور خدا کے ساتھ کسی اَور کو معبود نہ بناؤ۔ میں اس کی طرف سے تم کو صریح رستہ بتانے والا ہوں

    سورہ ذاریات، آیت 51:51
  17. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ (محمدﷺ) بھی اگلے ڈر سنانے والوں میں سے ایک ڈر سنانے والے ہیں

    سورہ نجم، آیت 53:56
  18. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور کامل دانائی (کی کتاب بھی) لیکن ڈرانا ان کو کچھ فائدہ نہیں دیتا

    سورہ قمر، آیت 54:5
  19. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    سو (دیکھ لو کہ) میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہوا؟

    سورہ قمر، آیت 54:16
  20. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    عاد نے بھی تکذیب کی تھی سو (دیکھ لو کہ) میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہوا

    سورہ قمر، آیت 54:18