مواد پر جائیں
Quran Maqasid

نَسِيَ

قرآن میں نسي

معنی: وہ بھول گئے

نسي قرآن کی 18 سورتوں کی 32 آیات میں 37 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
37
آیات
32
سورتیں
18
مادّہ
ن س ي

نَسِيَ

فعل · 35 بار

معنی: وہ بھول گئے · دوسرے تراجم: اورتم بھول جاتے ہو, تم بھولو, ہم بھول جائیں, اور تم بھول جاتے ہو

قرآن میں صورتیں

  • نَسُوا۟ ×7
  • نَسِيتَ ×3
  • وَتَنسَوْنَ ×2
  • وَنَسِىَ ×2
  • فَنَسِىَ ×2
  • تُنسَىٰ ×2
  • نَسِيتُمْ ×2
  • تَنسَوُا۟ ×1

نَسْي

اسم · 1 بار

معنی: بھولی بسری چیز

قرآن میں صورتیں

  • نَسْيًا ×1

نَسِيّ

اسم · 1 بار

معنی: بھولنے والا

قرآن میں صورتیں

  • نَسِيًّا ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

النسيان: ترك الإنسان ضبط ما استودع، إما لضعف قلبه، وإما عن غفلة، وإما عن قصد حتى ينحذف عن القلب ذكره، يقال: نسيته نسيانا.

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿نسوا الله فنسيهم﴾ [التوبة: 67] أي تركوا أوامره ونواهيه فتركهم مخلدين في النار. والنسيان يعبر به عن الترك. وقال بعضهم: النسيان: ترك الإنسان ضبط ما استودع، إما لضعف قلبه، وإما عن غفلة، وإما عن قصد حتى ينحذف عن القلب ذكره.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ن س ي پر مکمل اندراجات

نسي والی آیات

32 میں سے آیات 21–32

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے پہلے آدم سے عہد لیا تھا مگر وہ (اسے) بھول گئے اور ہم نے ان میں صبر وثبات نہ دیکھا

    سورہ طٰہٰ، آیت 20:115
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا فرمائے گا کہ ایسا ہی (چاہیئے تھا) تیرے پاس میری آیتیں آئیں تو تونے ان کو بھلا دیا۔ اسی طرح آج ہم تجھ کو بھلا دیں گے

    سورہ طٰہٰ، آیت 20:126
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ کہیں گے تو پاک ہے ہمیں یہ بات شایان نہ تھی کہ تیرے سوا اوروں کو دوست بناتے۔ لیکن تو نے ہی ان کو اور ان کے باپ دادا کو برتنے کو نعمتیں دیں یہاں تک کہ وہ تیری یاد کو بھول گئے۔ اور یہ ہلاک ہونے والے لوگ تھے

    سورہ فرقان، آیت 25:18
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو (مال) تم کو خدا نے عطا فرمایا ہے اس سے آخرت کی بھلائی طلب کیجئے اور دنیا سے اپنا حصہ نہ بھلائیے اور جیسی خدا نے تم سے بھلائی کی ہے (ویسی) تم بھی (لوگوں سے) بھلائی کرو۔ اور ملک میں طالب فساد نہ ہو۔ کیونکہ خدا فساد کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا

    سورہ قصص، آیت 28:77
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    سو (اب آگ کے) مزے چکھو اس لئے کہ تم نے اُس دن کے آنے کو بھلا رکھا تھا (آج) ہم بھی تمہیں بھلا دیں گے اور جو کام تم کرتے تھے اُن کی سزا میں ہمیشہ کے عذاب کے مزے چکھتے رہو

    سورہ سجدہ، آیت 32:14
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہمارے بارے میں مثالیں بیان کرنے لگا اور اپنی پیدائش کو بھول گیا۔ کہنے لگا کہ (جب) ہڈیاں بوسیدہ ہوجائیں گی تو ان کو کون زندہ کرے گا؟

    سورہ یٰسین، آیت 36:78
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے داؤد ہم نے تم کو زمین میں بادشاہ بنایا ہے تو لوگوں میں انصاف کے فیصلے کیا کرو اور خواہش کی پیروی نہ کرنا کہ وہ تمہیں خدا کے رستے سے بھٹکا دے گی۔ جو لوگ خدا کے رستے سے بھٹکتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب (تیار) ہے کہ انہوں نے حساب کے دن کو بھلا دیا

    سورہ ص، آیت 38:26
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب انسان کو تکلیف پہنچتی ہے تو اپنے پروردگار کو پکارتا (اور) اس کی طرف دل سے رجوع کرتا ہے۔ پھر جب وہ اس کو اپنی طرف سے کوئی نعمت دیتا ہے تو جس کام کے لئے پہلے اس کو پکارتا ہے اسے بھول جاتا ہے اور خدا کا شریک بنانے لگتا ہے تاکہ (لوگوں کو) اس کے رستے سے گمراہ کرے۔ کہہ دو کہ (اے کافر نعمت) اپنی ناشکری سے تھوڑا سا فائدہ اٹھالے۔ پھر تُو تو دوزخیوں میں ہوگا

    سورہ زمر، آیت 39:8
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور کہا جائے گا کہ جس طرح تم نے اس دن کے آنے کو بھلا رکھا تھا۔ اسی طرح آج ہم تمہیں بھلا دیں گے اور تمہارا ٹھکانا دوزخ ہے اور کوئی تمہارا مددگار نہیں

    سورہ جاثیہ، آیت 45:34
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جس دن خدا ان سب کو جلا اٹھائے گا تو جو کام وہ کرتے رہے ان کو جتائے گا۔ خدا کو وہ سب (کام) یاد ہیں اور یہ ان کو بھول گئے ہیں اور خدا ہر چیز سے واقف ہے

    سورہ مجادلہ، آیت 58:6
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ان لوگوں جیسے نہ ہونا جنہوں نے خدا کو بھلا دیا تو خدا نے انہیں ایسا کردیا کہ خود اپنے تئیں بھول گئے۔ یہ بدکردار لوگ ہیں

    سورہ حشر، آیت 59:19
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ہم تمہیں پڑھا دیں گے کہ تم فراموش نہ کرو گے

    سورہ اعلیٰ، آیت 87:6