مواد پر جائیں
Quran Maqasid

يَذَرَ

قرآن میں يذر

معنی: اور چھوڑ دو

يذر قرآن کی 29 سورتوں کی 43 آیات میں 45 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
45
آیات
43
سورتیں
29
مادّہ
و ذ ر

يَذَرَ

فعل · 45 بار

معنی: اور چھوڑ دو · دوسرے تراجم: پس چھوڑ دو انہیں, پس چھوڑ دو اس کو, اور وہ چھوڑ جاتے ہیں, اور چھوڑ جاتے ہیں

قرآن میں صورتیں

  • فَذَرْهُمْ ×6
  • وَذَرُوا۟ ×4
  • وَيَذَرُونَ ×3
  • وَتَذَرُونَ ×3
  • تَذَرُ ×3
  • ذَرْهُمْ ×2
  • وَنَذَرَ ×2
  • فَذَرُوهَا ×2

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

[يقال: فلان يذر الشيء. أي: يقذفه لقلة اعتداده به] ، ولم يستعمل ماضيه. قال تعالى:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الواو والذال والراء كلمتان: إحداهما الوذرة، وهي الفدرة من اللحم. والتوذير: أن يشرط الجرح فيقال: وذرته. وفي الحديث أن رجلا قال لآخر: " يا ابن شامة الوذر " فحد، كأنه عرض لها بأعضاء الرجال.

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ و ذ ر پر مکمل اندراجات

يذر والی آیات

43 میں سے آیات 21–40

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اے محمد) ان کو اُن کے حال پر رہنے دو کہ کھالیں اور فائدے اُٹھالیں اور (طول) امل ان کو دنیا میں مشغول کئے رہے عنقریب ان کو (اس کا انجام) معلوم ہو جائے گا

    سورہ حجر، آیت 15:3
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر ہم پرہیزگاروں کو نجات دیں گے۔ اور ظالموں کو اس میں گھٹنوں کے بل پڑا ہوا چھوڑ دیں گے

    سورہ مریم، آیت 19:72
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور زمین کو ہموار میدان کر چھوڑے گا

    سورہ طٰہٰ، آیت 20:106
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور زکریا (کو یاد کرو) جب انہوں نے اپنے پروردگار کو پکارا کہ پروردگار مجھے اکیلا نہ چھوڑ اور تو سب سے بہتر وارث ہے

    سورہ انبیاء، آیت 21:89
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو ان کو ایک مدت تک ان کی غفلت میں رہنے دو

    سورہ مومنون، آیت 23:54
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور تمہارے پروردگار نے جو تمہارے لئے تمہاری بیویاں پیدا کی ہیں ان کو چھوڑ دیتے ہو۔ حقیقت یہ ہے کہ تم حد سے نکل جانے والے ہو

    سورہ شعراء، آیت 26:166
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا تم بعل کو پکارتے (اور اسے پوجتے) ہو اور سب سے بہتر پیدا کرنے والے کو چھوڑ دیتے ہو

    سورہ صافات، آیت 37:125
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور فرعون بولا کہ مجھے چھوڑو کہ موسیٰ کو قتل کردوں اور وہ اپنے پروردگار کو بلالے۔ مجھے ڈر ہے کہ وہ (کہیں) تمہارے دین کو نہ بدل دے یا ملک میں فساد (نہ) پیدا کردے

    سورہ مومن، آیت 40:26
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو ان کو بک بک کرنے اور کھیلنے دو۔ یہاں تک کہ جس دن کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے اس کو دیکھ لیں

    سورہ زخرف، آیت 43:83
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب تم لوگ غنیمتیں لینے چلو گے تو جو لوگ پیچھے رہ گئے تھے وہ کہیں گے ہمیں بھی اجازت دیجیئے کہ آپ کے ساتھ چلیں۔ یہ چاہتے ہیں کہ خدا کے قول کو بدل دیں۔ کہہ دو کہ تم ہرگز ہمارے ساتھ نہیں چل سکتے۔ اسی طرح خدا نے پہلے سے فرما دیا ہے۔ پھر کہیں گے (نہیں) تم تو ہم سے حسد کرتے ہو۔ بات یہ ہے کہ یہ لوگ سمجھتے ہی نہیں مگر بہت کم

    سورہ فتح، آیت 48:15
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ جس چیز پر چلتی اس کو ریزہ ریزہ کئے بغیر نہ چھوڑتی

    سورہ ذاریات، آیت 51:42
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پس ان کو چھوڑ دو یہاں تک کہ وہ روز جس میں وہ بےہوش کردیئے جائیں گے، سامنے آجائے

    سورہ طور، آیت 52:45
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مومنو! جب جمعے کے دن نماز کے لئے اذان دی جائے تو خدا کی یاد (یعنی نماز) کے لئے جلدی کرو اور (خریدو) فروخت ترک کردو۔ اگر سمجھو تو یہ تمہارے حق میں بہتر ہے

    سورہ جمعہ، آیت 62:9
  14. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو مجھ کو اس کلام کے جھٹلانے والوں سے سمجھ لینے دو۔ ہم ان کو آہستہ آہستہ ایسے طریق سے پکڑیں گے کہ ان کو خبر بھی نہ ہوگی

    سورہ قلم، آیت 68:44
  15. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو (اے پیغمبر) ان کو باطل میں پڑے رہنے اور کھیل لینے دو یہاں تک کہ جس دن کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ان کے سامنے آ موجود ہو

    سورہ معارج، آیت 70:42
  16. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور کہنے لگے کہ اپنے معبودوں کو ہرگز نہ چھوڑنا اور ود اور سواع اور یغوث اور یعقوب اور نسر کو کبھی ترک نہ کرنا

    سورہ نوح، آیت 71:23
  17. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور (پھر) نوحؑ نے (یہ) دعا کی کہ میرے پروردگار اگر کسی کافر کو روئے زمین پر بسا نہ رہنے دے

    سورہ نوح، آیت 71:26
  18. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اگر تم ان کو رہنے دے گا تو تیرے بندوں کو گمراہ کریں گے اور ان سے جو اولاد ہوگی وہ بھی بدکار اور ناشکر گزار ہوگی

    سورہ نوح، آیت 71:27
  19. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور مجھے ان جھٹلانے والوں سے جو دولتمند ہیں سمجھ لینے دو اور ان کو تھوڑی سی مہلت دے دو

    سورہ مزمل، آیت 73:11
  20. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ہمیں اس شخص سے سمجھ لینے دو جس کو ہم نے اکیلا پیدا کیا

    سورہ مدثر، آیت 74:11