أَخَذَ
فعل · 127 بارمعنی: لیا ہم نے · دوسرے تراجم: لیا, تو پکڑو ان کو, لیا جائے گا, پس پکڑ لیا تم کو
قرآن میں صورتیں
- أَخَذْنَا ×12
- أَخَذَ ×10
- فَأَخَذَتْهُمُ ×10
- فَأَخَذَهُمُ ×9
- خُذُوا۟ ×5
- يُؤْخَذُ ×4
- فَأَخَذْنَٰهُم ×4
- فَخُذْ ×3
أَخَذَ
معنی: لیا ہم نے
أخذ قرآن کی 41 سورتوں کی 115 آیات میں 133 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: لیا ہم نے · دوسرے تراجم: لیا, تو پکڑو ان کو, لیا جائے گا, پس پکڑ لیا تم کو
معنی: اور بوجہ ان کے لینے کے · دوسرے تراجم: پکڑ ہوتی ہے, اس کی پکڑ
الهمزة والخاء والذال أصل واحد تتفرع منه فروع متقاربة في المعنى. [أما] أخذ فالأصل حوز الشيء وجبيه وجمعه. تقول أخذت الشيء آخذه أخذا. قال الخليل: هو خلاف العطاء، وهو التناول. قال: والأخذة رقية تأخذ العين ونحوها. والمؤخذ: الرجل الذي تؤخذه المرأة عن رأيه وتؤخذه عن النساء، كأنه حبس عنهن. والإخاذة - وأبو عبيد يقول الإخاذ…
الأخذ: خلاف العطاء، وهو أيضا التناول. أخذت الشيء آخذه أخذا: تناولته؛ وأخذه يأخذه أخذا، والإخذ، بالكسر: الاسم. وإذا أمرت قلت: خذ، وأصله أؤخذ إلا أنهم استثقلوا الهمزتين فحذفوهما تخفيفا؛ قال ابن سيده: فلما اجتمعت همزتان وكثر استعمال الكلمة حذفت الهمزة الأصلية فزال الساكن فاستغني عن الهمزة الزائدة، وقد جاء على الأصل فقيل:…
115 میں سے آیات 101–115
جب تم لوگ غنیمتیں لینے چلو گے تو جو لوگ پیچھے رہ گئے تھے وہ کہیں گے ہمیں بھی اجازت دیجیئے کہ آپ کے ساتھ چلیں۔ یہ چاہتے ہیں کہ خدا کے قول کو بدل دیں۔ کہہ دو کہ تم ہرگز ہمارے ساتھ نہیں چل سکتے۔ اسی طرح خدا نے پہلے سے فرما دیا ہے۔ پھر کہیں گے (نہیں) تم تو ہم سے حسد کرتے ہو۔ بات یہ ہے کہ یہ لوگ سمجھتے ہی نہیں مگر بہت کم
سورہ فتح، آیت 48:15اور بہت سی غنیمتیں جو انہوں نے حاصل کیں۔ اور خدا غالب حکمت والا ہے
سورہ فتح، آیت 48:19خدا نے تم سے بہت سی غنیمتوں کا وعدہ فرمایا کہ تم ان کو حاصل کرو گے سو اس نے غنیمت کی تمہارے لئے جلدی فرمائی اور لوگوں کے ہاتھ تم سے روک دیئے۔ غرض یہ تھی کہ یہ مومنوں کے لئے (خدا کی) قدرت کا نمونہ ہو اور وہ تم کو سیدھے رستے پر چلائے
سورہ فتح، آیت 48:20تو ہم نے اس کو اور اس کے لشکروں کو پکڑ لیا اور ان کو دریا میں پھینک دیا اور وہ کام ہی قابل ملامت کرتا تھا
سورہ ذاریات، آیت 51:40تو انہوں نے اپنے پروردگار کے حکم سے سرکشی کی۔ سو ان کو کڑک نے آ پکڑا اور وہ دیکھ رہے تھے
سورہ ذاریات، آیت 51:44انہوں نے ہماری تمام نشانیوں کو جھٹلایا تو ہم نے ان کو اس طرح پکڑ لیا جس طرح ایک قوی اور غالب شخص پکڑ لیتا ہے
سورہ قمر، آیت 54:42گنہگار اپنے چہرے ہی سے پہچان لئے جائیں گے تو پیشانی کے بالوں اور پاؤں سے پکڑ لئے جائیں گے
سورہ رحمٰن، آیت 55:41اور تم کیسے لوگ ہو کہ خدا پر ایمان نہیں لاتے۔ حالانکہ (اس کے) پیغمبر تمہیں بلا رہے ہیں کہ اپنے پروردگار پر ایمان لاؤ اور اگر تم کو باور ہو تو وہ تم سے (اس کا) عہد بھی لے چکا ہے
سورہ حدید، آیت 57:8تو آج تم سے معاوضہ نہیں لیا جائے گا اور نہ (وہ) کافروں ہی سے (قبول کیا جائے گا) تم سب کا ٹھکانا دوزخ ہے۔ (کہ) وہی تمہارے لائق ہے اور وہ بری جگہ ہے
سورہ حدید، آیت 57:15جو مال خدا نے اپنے پیغمبر کو دیہات والوں سے دلوایا ہے وہ خدا کے اور پیغمبر کے اور (پیغمبر کے) قرابت والوں کے اور یتیموں کے اور حاجتمندوں کے اور مسافروں کے لئے ہے۔ تاکہ جو لوگ تم میں دولت مند ہیں ان ہی کے ہاتھوں میں نہ پھرتا رہے۔ سو جو چیز تم کو پیغمبر دیں وہ لے لو۔ اور جس سے منع کریں (اس سے) باز رہو۔ اور خدا سے ڈرتے رہو۔ بےشک خدا سخت عذاب دینے والا ہے
سورہ حشر، آیت 59:7انہوں نے اپنے پروردگار کے پیغمبر کی نافرمانی کی تو خدا نے بھی ان کو بڑا سخت پکڑا
سورہ حاقہ، آیت 69:10(حکم ہوگا کہ) اسے پکڑ لو اور طوق پہنا دو
سورہ حاقہ، آیت 69:30تو ہم ان کا داہنا ہاتھ پکڑ لیتے
سورہ حاقہ، آیت 69:45سو فرعون نے (ہمارے) پیغمبر کا کہا نہ مانا تو ہم نے اس کو بڑے وبال میں پکڑ لیا
سورہ مزمل، آیت 73:16تو خدا نے اس کو دنیا اور آخرت (دونوں) کے عذاب میں پکڑ لیا
سورہ نازعات، آیت 79:25