مواد پر جائیں
Quran Maqasid

اهْتَدَى

قرآن میں اهتدى

معنی: وہ ہدایت پاگئے

اهتدى قرآن کی 24 سورتوں کی 36 آیات میں 40 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
40
آیات
36
سورتیں
24
مادّہ
ه د ي

اهْتَدَى

فعل · 40 بار

معنی: وہ ہدایت پاگئے · دوسرے تراجم: تم ہدایت پاجاؤ, وہ ہدایت یافتہ ہوں, ہدایت پائی, تم ہدایت پا جاؤ

قرآن میں صورتیں

  • يَهْتَدُونَ ×10
  • ٱهْتَدَىٰ ×7
  • تَهْتَدُونَ ×6
  • ٱهْتَدَوا۟ ×4
  • يَهْتَدِى ×3
  • تَهْتَدُوا۟ ×2
  • يَهْتَدُوٓا۟ ×2
  • ٱهْتَدَيْتُمْ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الهداية دلالة بلطف، ومنه: الهدية، وهوادي الوحش. أي: متقدماتها الهادية لغيرها، وخص ما كان دلالة بهديت، وما كان إعطاء بأهديت.

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿أولئك على هدى من ربهم﴾ [البقرة:5] يطلق ويراد به الدعاء، كقوله: ﴿ولكل قوم هاد﴾ [الرعد:7] أي داع. ويراد به الدلالة كقوله تعالى: ﴿أهدانا الصراط المستقيم﴾ [الفاتحة:6] أي دلنا إليه وأرشدنا إليه. وهوادي الخيل: متقدمها، وكذلك الهاديات. ومنه قول امرئ القيس: [من الطويل]

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ه د ي پر مکمل اندراجات

اهتدى والی آیات

36 میں سے آیات 21–36

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو توبہ کرے اور ایمان لائے اور عمل نیک کرے پھر سیدھے رستے چلے اس کو میں بخش دینے والا ہوں

    سورہ طٰہٰ، آیت 20:82
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہہ دو کہ سب (نتائج اعمال) کے منتظر ہیں سو تم بھی منتظر رہو۔ عنقریب تم کو معلوم ہوجائے گا کہ (دین کے) سیدھے رستے پر چلنے والے کون ہیں اور (جنت کی طرف) راہ پانے والے کون ہیں (ہم یا تم)

    سورہ طٰہٰ، آیت 20:135
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے زمین میں پہاڑ بنائے تاکہ لوگوں (کے بوجھ) سے ہلنے (اور جھکنے) نہ لگے اور اس میں کشادہ راستے بنائے تاکہ لوگ ان پر چلیں

    سورہ انبیاء، آیت 21:31
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے موسیٰ کو کتاب دی تھی تاکہ وہ لوگ ہدایت پائیں

    سورہ مومنون، آیت 23:49
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہہ دو کہ خدا کی فرمانبرداری کرو اور رسول خدا کے حکم پر چلو۔ اگر منہ موڑو گے تو رسول پر (اس چیز کا ادا کرنا) جو ان کے ذمے ہے اور تم پر (اس چیز کا ادا کرنا) ہے جو تمہارے ذمے ہے اور اگر تم ان کے فرمان پر چلو گے تو سیدھا رستہ پالو گے اور رسول کے ذمے تو صاف صاف (احکام خدا کا) پہنچا دینا ہے

    سورہ نور، آیت 24:54
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    میں نے دیکھا کہ وہ اور اس کی قوم خدا کو چھوڑ کر آفتاب کو سجدہ کرتے ہیں اور شیطان نے ان کے اعمال انہیں آراستہ کر دکھائے ہیں اور ان کو رستے سے روک رکھا ہے پس وہ رستے پر نہیں آئے

    سورہ نمل، آیت 27:24
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    سلیمان نے کہا کہ ملکہ کے (امتحان عقل کے) لئے اس کے تخت کی صورت بدل دو۔ دیکھیں کہ وہ سوجھ رکھتی ہے یا ان لوگوں میں ہے جو سوجھ نہیں رکھتے

    سورہ نمل، آیت 27:41
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور یہ بھی کہ قرآن پڑھا کروں۔ تو جو شخص راہ راست اختیار کرتا ہے تو اپنے ہی فائدے کے لئے اختیار کرتا ہے۔ اور جو گمراہ رہتا ہے تو کہہ دو کہ میں تو صرف نصیحت کرنے والا ہوں

    سورہ نمل، آیت 27:92
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور کہا جائے گا کہ اپنے شریکوں کو بلاؤ۔ تو وہ اُن کو پکاریں گے اور وہ اُن کو جواب نہ دے سکیں گے اور (جب) عذاب کو دیکھ لیں گے (تو تمنا کریں گے کہ) کاش وہ ہدایت یاب ہوتے

    سورہ قصص، آیت 28:64
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا یہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ پیغمبر نے اس کو از خود بنا لیا ہے (نہیں) بلکہ وہ تمہارے پروردگار کی طرف سے برحق ہے تاکہ تم ان لوگوں کو ہدایت کرو جن کے پاس تم سے پہلے کوئی ہدایت کرنے والا نہیں آیا تاکہ یہ رستے پر چلیں

    سورہ سجدہ، آیت 32:3
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہہ دو کہ اگر میں گمراہ ہوں تو میری گمراہی کا ضرر مجھی کو ہے۔ اور اگر ہدایت پر ہوں تو یہ اس کا طفیل ہے جو میرا پروردگار میری طرف وحی بھیجتا ہے۔ بےشک وہ سننے والا (اور) نزدیک ہے

    سورہ سبا، آیت 34:50
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ہم نے تم پر کتاب لوگوں (کی ہدایت) کے لئے سچائی کے ساتھ نازل کی ہے۔ تو جو شخص ہدایت پاتا ہے تو اپنے (بھلے کے) لئے اور جو گمراہ ہوتا ہے گمراہی سے تو اپنا ہی نقصان کرتا ہے۔ اور (اے پیغمبر) تم ان کے ذمہ دار نہیں ہو

    سورہ زمر، آیت 39:41
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جس نے تمہارے لئے زمین کو بچھونا بنایا۔ اور اس میں تمہارے لئے رستے بنائے تاکہ تم راہ معلوم کرو

    سورہ زخرف، آیت 43:10
  14. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور کافر مومنوں سے کہتے ہیں کہ اگر یہ (دین) کچھ بہتر ہوتا تو یہ لوگ اس کی طرف ہم سے پہلے نہ دوڑ پڑتے اور جب وہ اس سے ہدایت یاب نہ ہوئے تو اب کہیں گے کہ یہ پرانا جھوٹ ہے

    سورہ احقاف، آیت 46:11
  15. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو لوگ ہدایت یافتہ ہیں ان کو وہ ہدایت مزید بخشتا اور پرہیزگاری عنایت کرتا ہے

    سورہ محمد، آیت 47:17
  16. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ان کے علم کی انتہا یہی ہے۔ تمہارا پروردگار اس کو بھی خوب جانتا ہے جو اس کے رستے سے بھٹک گیا اور اس سے بھی خوب واقف ہے جو رستے پر چلا

    سورہ نجم، آیت 53:30