مواد پر جائیں
Quran Maqasid

بَعَثَ

قرآن میں بعث

معنی: بھیجا ہم نے

بعث قرآن کی 28 سورتوں کی 53 آیات میں 56 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
56
آیات
53
سورتیں
28
مادّہ
ب ع ث

بَعَثَ

فعل · 52 بار

معنی: بھیجا ہم نے · دوسرے تراجم: پھر بھیجا, اٹھایا ہم نے تم کو, اور بھیج / اٹھا, مقرر کر

قرآن میں صورتیں

  • يُبْعَثُونَ ×8
  • يَبْعَثَ ×7
  • بَعَثْنَا ×6
  • بَعَثَ ×4
  • ٱبْعَثْ ×3
  • يَبْعَثُهُمُ ×3
  • نَبْعَثُ ×3
  • وَٱبْعَثْ ×2

بَعْث

اسم · 4 بار

معنی: دوبارہ جی اٹھنے · دوسرے تراجم: قیامت کے, قیامت کا

قرآن میں صورتیں

  • ٱلْبَعْثِ ×3
  • بَعْثُكُمْ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

أصل البعث: إثارة الشيء وتوجيهه، يقال:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

البعث: أصله الإثارة والتوجيه، ومنه بعثت البعير. ويختلف باختلاف متعلقاته. فبعثت البعير: أثرته ووجهته للسير فانبعث. وبعثت رسولي أي أرسلته. ومنه: ﴿لبعثنا في كل قرية نذيرا﴾ [الفرقان: 51] ﴿فبعث الله غرابا﴾ [المائدة: 31] أي قيضه ويسره. وبعث الله الموتى أي أقامهم للحشر. ومنه: ﴿والموتى يبعثهم الله ثم إليه يرجعون﴾ [الأنعام:…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ب ع ث پر مکمل اندراجات

بعث والی آیات

53 میں سے آیات 41–53

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہہ دو کہ جو لوگ آسمانوں اور زمین میں ہیں خدا کے سوا غیب کی باتیں نہیں جانتے۔ اور نہ یہ جانتے ہیں کہ کب (زندہ کرکے) اٹھائے جائیں گے

    سورہ نمل، آیت 27:65
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور تمہارا پروردگار بستیوں کو ہلاک نہیں کیا کرتا۔ جب تک اُن کے بڑے شہر میں پیغمبر نہ بھیج لے جو اُن کو ہماری آیتیں پڑھ پڑھ کر سنائے اور ہم بستیوں کو ہلاک نہیں کیا کرتے مگر اس حالت میں کہ وہاں کے باشندے ظالم ہوں

    سورہ قصص، آیت 28:59
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جن لوگوں کو علم اور ایمان دیا گیا تھا وہ کہیں گے کہ خدا کی کتاب کے مطابق تم قیامت تک رہے ہو۔ اور یہ قیامت ہی کا دن ہے لیکن تم کو اس کا یقین ہی نہیں تھا

    سورہ روم، آیت 30:56
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (خدا کو) تمہارا پیدا کرنا اور جِلا اُٹھانا ایک شخص (کے پیدا کرنے اور جلا اُٹھانے) کی طرح ہے۔ بیشک خدا سننے والا دیکھنے والا ہے

    سورہ لقمان، آیت 31:28
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہیں گے اے ہے ہمیں ہماری خوابگاہوں سے کس نے (جگا) اُٹھایا؟ یہ وہی تو ہے جس کا خدا نے وعدہ کیا تھا اور پیغمبروں نے سچ کہا تھا

    سورہ یٰسین، آیت 36:52
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو اس روز تک کہ لوگ دوبارہ زندہ کئے جائیں گے اسی کے پیٹ میں رہتے

    سورہ صافات، آیت 37:144
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہنے لگا کہ میرے پروردگار مجھے اس روز تک کہ لوگ اٹھائے جائیں مہلت دے

    سورہ ص، آیت 38:79
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور پہلے یوسف بھی تمہارے پاس نشانیاں لے کر آئے تھے تو جو وہ لائے تھے اس سے تم ہمیشہ شک ہی میں رہے۔ یہاں تک کہ جب وہ فوت ہوگئے تو تم کہنے لگے کہ خدا اس کے بعد کبھی کوئی پیغمبر نہیں بھیجے گا۔ اسی طرح خدا اس شخص کو گمراہ کر دیتا ہے جو حد سے نکل جانے والا اور شک کرنے والا ہو

    سورہ مومن، آیت 40:34
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جس دن خدا ان سب کو جلا اٹھائے گا تو جو کام وہ کرتے رہے ان کو جتائے گا۔ خدا کو وہ سب (کام) یاد ہیں اور یہ ان کو بھول گئے ہیں اور خدا ہر چیز سے واقف ہے

    سورہ مجادلہ، آیت 58:6
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جس دن خدا ان سب کو جلا اٹھائے گا تو جس طرح تمہارے سامنے قسمیں کھاتے (اسی طرح) خدا کے سامنے قسمیں کھائیں گے اور خیال کریں گے کہ (ایسا کرنے سے) کام لے نکلے ہیں۔ دیکھو یہ جھوٹے (اور برسر غلط) ہیں

    سورہ مجادلہ، آیت 58:18
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہی تو ہے جس نے ان پڑھوں میں ان ہی میں سے (محمدﷺ) کو پیغمبر (بنا کر) بھیجا جو ان کے سامنے اس کی آیتیں پڑھتے اور ان کو پاک کرتے اور (خدا کی) کتاب اور دانائی سکھاتے ہیں۔ اور اس ے پہلے تو یہ لوگ صریح گمراہی میں تھے

    سورہ جمعہ، آیت 62:2
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو لوگ کافر ہیں ان کا اعتقاد ہے کہ وہ (دوبارہ) ہرگز نہیں اٹھائے جائیں گے۔ کہہ دو کہ ہاں ہاں میرے پروردگار کی قسم تم ضرور اٹھائے جاؤ گے پھر جو کام تم کرتے رہے ہو وہ تمہیں بتائے جائیں گے اور یہ (بات) خدا کو آسان ہے

    سورہ تغابن، آیت 64:7
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور یہ کہ ان کا بھی یہی اعتقاد تھا جس طرح تمہارا تھا کہ خدا کسی کو نہیں جلائے گا

    سورہ جن، آیت 72:7