مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سُبْحان

قرآن میں سبحان

معنی: پاک ہے وہ

سبحان قرآن کی 27 سورتوں کی 41 آیات میں 41 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
41
آیات
41
سورتیں
27
مادّہ
س ب ح

سُبْحان

اسم · 41 بار

معنی: پاک ہے وہ · دوسرے تراجم: پاک ہے تو, پاک ہے, وہ کہیں گے, اور پاک ہے

قرآن میں صورتیں

  • سُبْحَٰنَهُۥ ×14
  • سُبْحَٰنَ ×12
  • سُبْحَٰنَكَ ×9
  • فَسُبْحَٰنَ ×3
  • وَسُبْحَٰنَ ×2
  • سُبْحَانَ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

السبح: المر السريع في الماء، وفي الهواء، يقال: سبح سبحا وسباحة، واستعير لمر النجوم في الفلك نحو: وكل في فلك يسبحون

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿فسبحان الله﴾ [الأنبياء: 22]. سبحان: علم للتسبيح، ولذلك منع صرفه للعلمية وزيادة الألف والنون؛ فهو المعاني كعثمان في الأعيان، وعليه قوله: [من السريع]

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ س ب ح پر مکمل اندراجات

سبحان والی آیات

41 میں سے آیات 21–40

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور کہتے ہیں کہ خدا بیٹا رکھتا ہے۔ وہ پاک ہے (اس کے نہ بیٹا ہے نہ بیٹی) بلکہ (جن کو یہ لوگ اس کے بیٹے بیٹیاں سمجھتے ہیں) وہ اس کے عزت والے بندے ہیں

    سورہ انبیاء، آیت 21:26
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ذوالنون (کو یاد کرو) جب وہ (اپنی قوم سے ناراض ہو کر) غصے کی حالت میں چل دیئے اور خیال کیا کہ ہم ان پر قابو نہیں پاسکیں گے۔ آخر اندھیرے میں (خدا کو) پکارنے لگے کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ تو پاک ہے (اور) بےشک میں قصوروار ہوں

    سورہ انبیاء، آیت 21:87
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا نے نہ تو (اپنا) کسی کو بیٹا بنایا ہے اور نہ اس کے ساتھ کوئی معبود ہے، ایسا ہوتا تو ہر معبود اپنی اپنی مخلوقات کو لے کر چل دیتا اور ایک دوسرے پر غالب آجاتا۔ یہ لوگ جو کچھ خدا کے بارے میں بیان کرتے ہیں خدا اس سے پاک ہے

    سورہ مومنون، آیت 23:91
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب تم نے اسے سنا تھا تو کیوں نہ کہہ دیا کہ ہمیں شایاں نہیں کہ ایسی بات زبان پر نہ لائیں۔ (پروردگار) تو پاک ہے یہ تو (بہت) بڑا بہتان ہے

    سورہ نور، آیت 24:16
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ کہیں گے تو پاک ہے ہمیں یہ بات شایان نہ تھی کہ تیرے سوا اوروں کو دوست بناتے۔ لیکن تو نے ہی ان کو اور ان کے باپ دادا کو برتنے کو نعمتیں دیں یہاں تک کہ وہ تیری یاد کو بھول گئے۔ اور یہ ہلاک ہونے والے لوگ تھے

    سورہ فرقان، آیت 25:18
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب موسیٰ اس کے پاس آئے تو ندا آئی کہ وہ جو آگ میں (تجلّی دکھاتا) ہے بابرکت ہے۔ اور جو آگ کے اردگرد ہیں اور خدا جو تمام عالم کا پروردگار ہے پاک ہے

    سورہ نمل، آیت 27:8
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور تمہارا پروردگار جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور (جسے چاہتا ہے) برگزیدہ کرلیتا ہے۔ ان کو اس کا اختیار نہیں ہے۔ یہ جو شرک کرتے ہیں خدا اس سے پاک وبالاتر ہے

    سورہ قصص، آیت 28:68
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو جس وقت تم کو شام ہو اور جس وقت صبح ہو خدا کی تسبیح کرو (یعنی نماز پڑھو)

    سورہ روم، آیت 30:17
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا ہی تو ہے جس نے تم کو پیدا کیا پھر تم کو رزق دیا پھر تمہیں مارے گا۔ پھر زندہ کرے گا۔ بھلا تمہارے (بنائے ہوئے) شریکوں میں بھی کوئی ایسا ہے جو ان کاموں میں سے کچھ کر سکے۔ وہ پاک ہے اور (اس کی شان) ان کے شریکوں سے بلند ہے

    سورہ روم، آیت 30:40
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ کہیں گے تو پاک ہے تو ہی ہمارا دوست ہے۔ نہ یہ۔ بلکہ یہ جِنّات کو پوجا کرتے تھے۔ اور اکثر انہی کو مانتے تھے

    سورہ سبا، آیت 34:41
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ خدا پاک ہے جس نے زمین کی نباتات کے اور خود ان کے اور جن چیزوں کی ان کو خبر نہیں سب کے جوڑے بنائے

    سورہ یٰسین، آیت 36:36
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ (ذات) پاک ہے جس کے ہاتھ میں ہر چیز کی بادشاہت ہے اور اسی کی طرف تم کو لوٹ کر جانا ہے

    سورہ یٰسین، آیت 36:83
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ جو کچھ بیان کرتے ہیں خدا اس سے پاک ہے

    سورہ صافات، آیت 37:159
  14. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ جو کچھ بیان کرتے ہیں تمہارا پروردگار جو صاحب عزت ہے اس سے (پاک ہے)

    سورہ صافات، آیت 37:180
  15. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اگر خدا کسی کو اپنا بیٹا بنانا چاہتا تو اپنی مخلوق میں سے جس کو چاہتا انتخاب کرلیتا۔ وہ پاک ہے وہی تو خدا یکتا (اور) غالب ہے

    سورہ زمر، آیت 39:4
  16. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور انہوں نے خدا کی قدر شناسی جیسی کرنی چاہیئے تھی نہیں کی۔ اور قیامت کے دن تمام زمین اس کی مٹھی میں ہوگی اور آسمان اس کے داہنے ہاتھ میں لپٹے ہوں گے۔ (اور) وہ ان لوگوں کے شرک سے پاک اور عالی شان ہے

    سورہ زمر، آیت 39:67
  17. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تاکہ تم ان کی پیٹھ پر چڑھ بیٹھو اور جب اس پر بیٹھ جاؤ پھر اپنے پروردگار کے احسان کو یاد کرو اور کہو کہ وہ (ذات) پاک ہے جس نے اس کو ہمارے زیر فرمان کر دیا اور ہم میں طاقت نہ تھی کہ اس کو بس میں کرلیتے

    سورہ زخرف، آیت 43:13
  18. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ جو کچھ بیان کرتے ہیں آسمانوں اور زمین کا مالک (اور) عرش کا مالک اس سے پاک ہے

    سورہ زخرف، آیت 43:82
  19. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا خدا کے سوا ان کا کوئی اور معبود ہے؟ خدا ان کے شریک بنانے سے پاک ہے

    سورہ طور، آیت 52:43
  20. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہی خدا ہے جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ بادشاہ (حقیقی) پاک ذات (ہر عیب سے) سلامتی امن دینے والا نگہبان غالب زبردست بڑائی والا۔ خدا ان لوگوں کے شریک مقرر کرنے سے پاک ہے

    سورہ حشر، آیت 59:23