مُجْرِم
اسم · 52 بارمعنی: مجرم
قرآن میں صورتیں
- ٱلْمُجْرِمِينَ ×19
- ٱلْمُجْرِمُونَ ×13
- مُّجْرِمِينَ ×10
- لِّلْمُجْرِمِينَ ×2
- بِٱلْمُجْرِمِينَ ×2
- مُّجْرِمُونَ ×2
- مُجْرِمِيهَا ×1
- مُجْرِمًا ×1
مُجْرِم
معنی: مجرم
مجرم قرآن کی 32 سورتوں کی 52 آیات میں 52 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: مجرم
أصل الجرم: قطع الثمرة عن الشجر، ورجل جارم، وقوم جرام، وثمرجريم. والجرامة:
قوله تعالى: ﴿لا جرم أن الله يعلم﴾ [النحل: 23] ونحوه. قيل: "لا" نفي لكلام قبلها، وجرم: فعل ماض معناه كسب، وقيل: حق، وقيل: وجب، وقيل: حقا. ويتلقى بما يتلقى به القسم. وقال الفراء: معناه تبرئة بمعنى: لا بد، ثم استعملته العرب في معنى حقا.
52 میں سے آیات 21–40
اور گنہگار لوگ دوزخ کو دیکھیں گے تو یقین کرلیں گے کہ وہ اس میں پڑنے والے ہیں۔ اور اس سے بچنے کا کوئی رستہ نہ پائیں گے
سورہ کہف، آیت 18:53اور گنہگاروں کو دوزخ کی طرف پیاسے ہانک لے جائیں گے
سورہ مریم، آیت 19:86جو شخص اپنے پروردگار کے پاس گنہگار ہو کر آئے گا تو اس کے لئے جہنم ہے۔ جس میں نہ مرے گا نہ جیئے گا
سورہ طٰہٰ، آیت 20:74جس روز صور پھونکا جائے گا اور ہم گنہگاروں کو اکھٹا کریں گے اور ان کی آنکھیں نیلی نیلی ہوں گی
سورہ طٰہٰ، آیت 20:102جس دن یہ فرشتوں کو دیکھیں گے اس دن گنہگاروں کے لئے خوشی کی بات نہیں ہوگی اور کہیں گے (خدا کرے تم) روک لئے (اور بند کردیئے) جاؤ
سورہ فرقان، آیت 25:22اور اسی طرح ہم نے گنہگاروں میں سے ہر پیغمبر کا دشمن بنا دیا۔ اور تمہارا پروردگار ہدایت دینے اور مدد کرنے کو کافی ہے
سورہ فرقان، آیت 25:31اور ہم کو ان گنہگاروں ہی نے گمراہ کیا تھا
سورہ شعراء، آیت 26:99اسی طرح ہم نے انکار کو گنہگاروں کے دلوں میں داخل کردیا
سورہ شعراء، آیت 26:200کہہ دو کہ ملک میں چلو پھرو پھر دیکھو کہ گنہگاروں کا انجام کیا ہوا ہے
سورہ نمل، آیت 27:69کہنے لگے کہ اے پروردگار تو نے جو مجھ پر مہربانی فرمائی ہے میں (آئندہ) کبھی گنہگاروں کا مددگار نہ بنوں
سورہ قصص، آیت 28:17بولا کہ یہ (مال) مجھے میری دانش (کے زور) سے ملا ہے کیا اس کو معلوم نہیں کہ خدا نے اس سے پہلے بہت سی اُمتیں جو اس سے قوت میں بڑھ کر اور جمعیت میں بیشتر تھیں ہلاک کر ڈالی ہیں۔ اور گنہگاروں سے اُن کے گناہوں کے بارے میں پوچھا نہیں جائے گا
سورہ قصص، آیت 28:78اور جس دن قیامت برپا ہوگی گنہگار نااُمید ہوجائیں گے
سورہ روم، آیت 30:12اور جس روز قیامت برپا ہوگی گنہگار قسمیں کھائیں گے کہ وہ (دنیا میں) ایک گھڑی سے زیادہ نہیں رہے تھے۔ اسی طرح وہ (رستے سے) اُلٹے جاتے تھے
سورہ روم، آیت 30:55اور تم (تعجب کرو) جب دیکھو کہ گنہگار اپنے پروردگار کے سامنے سرجھکائے ہوں گے (اور کہیں گے کہ) اے ہمارے پروردگار ہم نے دیکھ لیا اور سن لیا تو ہم کو (دنیا میں) واپس بھیج دے کہ نیک عمل کریں بیشک ہم یقین کرنے والے ہیں
سورہ سجدہ، آیت 32:12اور اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون جس کو اس کے پروردگار کی آیتوں سے نصیحت کی جائے تو وہ اُن سے منہ پھیر لے۔ ہم گنہگاروں سے ضرور بدلہ لینے والے ہیں
سورہ سجدہ، آیت 32:22بڑے لوگ کمزوروں سے کہیں گے کہ بھلا ہم نے تم کو ہدایت سے جب وہ تمہارے پاس آچکی تھی روکا تھا؟ (نہیں) بلکہ تم ہی گنہگار تھے
سورہ سبا، آیت 34:32اور گنہگارو! آج الگ ہوجاؤ
سورہ یٰسین، آیت 36:59ہم گنہگاروں کے ساتھ ایسا ہی کیا کرتے ہیں
سورہ صافات، آیت 37:34(اور کفار) گنہگار ہمیشہ دوزخ کے عذاب میں رہیں گے
سورہ زخرف، آیت 43:74تب موسیٰ نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ یہ نافرمان لوگ ہیں
سورہ دخان، آیت 44:22