مُوسَى
اسمِ علم · 136 بارمعنی: موسیٰ نے · دوسرے تراجم: اے موسیٰ, موسیٰ سے, موسیٰ کو, موسیٰ
قرآن میں صورتیں
- مُوسَىٰٓ ×105
- يَٰمُوسَىٰ ×24
- وَمُوسَىٰ ×5
- بِمُوسَىٰ ×1
- لِمُوسَىٰٓ ×1
مُوسَى
معنی: موسیٰ نے
موسى قرآن کی 34 سورتوں کی 131 آیات میں 136 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: موسیٰ نے · دوسرے تراجم: اے موسیٰ, موسیٰ سے, موسیٰ کو, موسیٰ
131 میں سے آیات 61–80
اور کیا تمہیں موسیٰ (کے حال) کی خبر ملی ہے
سورہ طٰہٰ، آیت 20:9جب وہاں پہنچے تو آواز آئی کہ موسیٰ
سورہ طٰہٰ، آیت 20:11اور موسی یہ تمہارے داہنے ہاتھ میں کیا ہے
سورہ طٰہٰ، آیت 20:17فرمایا کہ موسیٰ اسے ڈال دو
سورہ طٰہٰ، آیت 20:19فرمایا موسیٰ تمہاری دعا قبول کی گئی
سورہ طٰہٰ، آیت 20:36جب تمہاری بہن (فرعون کے ہاں) گئی اور کہنے لگی کہ میں تمہیں ایسا شخص بتاؤں جو اس کو پالے۔ تو (اس طریق سے) ہم نے تم کو تمہاری ماں کے پاس پہنچا دیا تاکہ ان کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور وہ رنج نہ کریں۔ اور تم نے ایک شخص کو مار ڈالا تو ہم نے تم کو غم سے مخلصی دی اور ہم نے تمہاری (کئی بار) آزمائش کی۔ پھر تم کئی سال اہل مدین میں ٹھہرے رہے۔ پھر اے موسیٰ تم (قابلیت رسالت کے) اندازے پر آ پہنچے
سورہ طٰہٰ، آیت 20:40(غرض موسیٰ اور ہارون فرعون کے پاس گئے) اس نے کہا کہ موسیٰ تمہارا پروردگار کون ہے؟
سورہ طٰہٰ، آیت 20:49کہنے لگا کہ موسیٰ تم ہمارے پاس اس لئے آئے ہو کہ اپنے جادو (کے زور) سے ہمیں ہمارے ملک سے نکال دو
سورہ طٰہٰ، آیت 20:57موسیٰ نے ان (جادوگروں) سے کہا کہ ہائے تمہاری کمبختی۔ خدا پر جھوٹ افتراء نہ کرو کہ وہ تمہیں عذاب سے فنا کردے گا اور جس نے افتراء کیا وہ نامراد رہا
سورہ طٰہٰ، آیت 20:61بولے کہ موسیٰ یا تم (اپنی چیز) ڈالو یا ہم (اپنی چیزیں) پہلے ڈالتے ہیں
سورہ طٰہٰ، آیت 20:65(اُس وقت) موسیٰ نے اپنے دل میں خوف معلوم کیا
سورہ طٰہٰ، آیت 20:67(القصہ یوں ہی ہوا) تو جادوگر سجدے میں گر پڑے (اور) کہنے لگے کہ ہم موسیٰ اور ہارون کے پروردگار پر ایمان لائے
سورہ طٰہٰ، آیت 20:70اور ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ ہمارے بندوں کو راتوں رات نکال لے جاؤ پھر ان کے لئے دریا میں (لاٹھی مار کر) خشک رستہ بنا دو پھر تم کو نہ تو (فرعون کے) آپکڑنے کا خوف ہوگا اور نہ (غرق ہونے کا) ڈر
سورہ طٰہٰ، آیت 20:77اور اے موسیٰ تم نے اپنی قوم سے (آگے چلے آنے میں) کیوں جلدی کی
سورہ طٰہٰ، آیت 20:83اور موسیٰ غصّے اور غم کی حالت میں اپنی قوم کے پاس واپس آئے (اور) کہنے لگے کہ اے قوم کیا تمہارے پروردگار نے تم سے ایک اچھا وعدہ نہیں کیا تھا؟ کیا (میری جدائی کی) مدت تمہیں دراز (معلوم) ہوئی یا تم نے چاہا کہ تم پر تمہارے پروردگار کی طرف سے غضب نازل ہو۔ اور (اس لئے) تم نے مجھ سے جو وعدہ کیا تھا (اس کے) خلاف کیا
سورہ طٰہٰ، آیت 20:86تو اس نے ان کے لئے ایک بچھڑا بنا دیا (یعنی اس کا) قالب جس کی آواز گائے کی سی تھی۔ تو لوگ کہنے لگے کہ یہی تمہارا معبود ہے اور موسیٰ کا بھی معبود ہے۔ مگر وہ بھول گئے ہیں
سورہ طٰہٰ، آیت 20:88وہ کہنے لگے کہ جب تک موسیٰ ہمارے پاس واپس نہ آئیں ہم تو اس کی پوجا پر قائم رہیں گے
سورہ طٰہٰ، آیت 20:91اور ہم نے موسیٰ اور ہارون کو (ہدایت اور گمراہی میں) فرق کر دینے والی اور (سرتاپا) روشنی اور نصیحت (کی کتاب) عطا کی (یعنی) پرہیز گاروں کے لئے
سورہ انبیاء، آیت 21:48اور مدین کے رہنے والے بھی۔ اور موسیٰ بھی تو جھٹلائے جاچکے ہیں لیکن میں کافروں کو مہلت دیتا رہا پھر ان کو پکڑ لیا۔ تو (دیکھ لو) کہ میرا عذاب کیسا (سخت) تھا
سورہ حج، آیت 22:44پھر ہم نے موسیٰ اور ان کے بھائی ہارون کو اپنی نشانیاں اور دلیل ظاہر دے کر بھیجا
سورہ مومنون، آیت 23:45