مواد پر جائیں
Quran Maqasid

نَجَّى

قرآن میں نجى

معنی: نجات دی ہم نے

نجى قرآن کی 21 سورتوں کی 35 آیات میں 37 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
37
آیات
35
سورتیں
21
مادّہ
ن ج و

نَجَّى

فعل · 37 بار

معنی: نجات دی ہم نے · دوسرے تراجم: نجات دی ہم کو, بچاتا ہے تم کو, نجات دیتا ہے تم کو, اور نجات دینا ہم کو

قرآن میں صورتیں

  • نَجَّىٰنَا ×6
  • وَنَجَّيْنَٰهُ ×4
  • فَنَجَّيْنَٰهُ ×3
  • وَنَجِّنِى ×3
  • يُنَجِّيكُم ×2
  • نُنَجِّى ×2
  • نَجِّنِى ×2
  • نَجَّىٰهُمْ ×2

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

م، ونجم: طلع، نجوما ونجما، فصار النجم مرة اسما، ومرة مصدرا، فالنجوم مرة اسما كالقلوب والجيوب، ومرة مصدرا كالطلوع والغروب، ومنه شبه به طلوع النبات، والرأي، فقيل: نجم النبت والقرن، ونجم لي رأي نجما ونجوما، ونجم فلان على السلطان: صار

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿وأنجينا الذين آمنوا﴾ [النمل: 53] أي خلصناهم وأصل النجاة الانفصال من الشيء والتقصي منه. وذلك أن النجاة في الأصل المكان المرتفع، لأنه خلص عما حواليه من الأمكنة. وقيل: لأنه نجا من السيل. والناجي كأنه حل في ذلك المكان، ثم أطلق على كل خلاص.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ن ج و پر مکمل اندراجات

نجى والی آیات

35 میں سے آیات 21–35

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    سو تو میرے اور ان کے درمیان ایک کھلا فیصلہ کردے اور مجھے اور جو میرے ساتھ ہیں ان کو بچا لے

    سورہ شعراء، آیت 26:118
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے میرے پروردگار مجھ کو اور میرے گھر والوں کو ان کے کاموں (کے وبال) سے نجات دے

    سورہ شعراء، آیت 26:169
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    سو ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو سب کو نجات دی

    سورہ شعراء، آیت 26:170
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    موسٰی وہاں سے ڈرتے ڈرتے نکل کھڑے ہوئے کہ دیکھیں (کیا ہوتا ہے) اور دعا کرنے لگے کہ اے پروردگار مجھے ظالم لوگوں سے نجات دے۔

    سورہ قصص، آیت 28:21
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ابراہیم نے کہا کہ اس میں تو لوط بھی ہیں۔ وہ کہنے لگے کہ جو لوگ یہاں (رہتے) ہیں ہمیں سب معلوم ہیں۔ ہم اُن کو اور اُن کے گھر والوں کو بچالیں گے بجز اُن کی بیوی کے وہ پیچھے رہنے والوں میں ہوگی

    سورہ عنکبوت، آیت 29:32
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر جب یہ کشتی میں سوار ہوتے ہیں تو خدا کو پکارتے (اور) خالص اُسی کی عبادت کرتے ہیں۔ لیکن جب وہ اُن کو نجات دے کر خشکی پر پہنچا دیتا ہے تو جھٹ شرک کرنے لگے جاتے ہیں

    سورہ عنکبوت، آیت 29:65
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب اُن پر (دریا کی) لہریں سائبانوں کی طرح چھا جاتی ہیں تو خدا کو پکارنے (اور) خالص اس کی عبادت کرنے لگتے ہیں پھر جب وہ اُن کو نجات دے کر خشکی پر پہنچا دیتا ہے تو بعض ہی انصاف پر قائم رہتے ہیں۔ اور ہماری نشانیوں سے وہی انکار کرتے ہیں جو عہد شکن اور ناشکرے ہیں

    سورہ لقمان، آیت 31:32
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو بڑی مصیبت سے نجات دی

    سورہ صافات، آیت 37:76
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ان کو اور ان کی قوم کو مصیبت عظیمہ سے نجات بخشی

    سورہ صافات، آیت 37:115
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو سب کو (عذاب سے) نجات دی

    سورہ صافات، آیت 37:134
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو پرہیزگار ہیں ان کی (سعادت اور) کامیابی کے سبب خدا ان کو نجات دے گا نہ تو ان کو کوئی سختی پہنچے گی اور نہ غمناک ہوں گے

    سورہ زمر، آیت 39:61
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو ایمان لائے اور پرہیزگاری کرتے رہے ان کو ہم نے بچا لیا

    سورہ حٰم السجدہ، آیت 41:18
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے بنی اسرائیل کو ذلت کے عذاب سے نجات دی

    سورہ دخان، آیت 44:30
  14. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو ہم نے ان پر کنکر بھری ہوا چلائی مگر لوط کے گھر والے کہ ہم نے ان کو پچھلی رات ہی سے بچا لیا

    سورہ قمر، آیت 54:34
  15. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور مومنوں کے لئے (ایک) مثال (تو) فرعون کی بیوی کی بیان فرمائی کہ اس نے خدا سے التجا کی کہ اے میرے پروردگار میرے لئے بہشت میں اپنے پاس ایک گھر بنا اور مجھے فرعون اور اس کے اعمال (زشت مآل) سے نجات بخش اور ظالم لوگوں کے ہاتھ سے مجھ کو مخلصی عطا فرما

    سورہ تحریم، آیت 66:11