نَزَّلَ
فعل · 62 بارمعنی: اس نے نازل کی · دوسرے تراجم: اتارے, اس نے اتاری, اتارا ہم نے, نازل کرتا ہے
قرآن میں صورتیں
- نَزَّلَ ×18
- يُنَزِّلَ ×15
- نَزَّلْنَا ×6
- وَيُنَزِّلُ ×5
- تُنَزَّلَ ×4
- وَنَزَّلْنَا ×3
- نَزَّلَهُۥ ×2
- نُنَزِّلُ ×2
نَزَّلَ
معنی: اس نے نازل کی
نزل قرآن کی 34 سورتوں کی 75 آیات میں 76 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: اس نے نازل کی · دوسرے تراجم: اتارے, اس نے اتاری, اتارا ہم نے, نازل کرتا ہے
معنی: مہمانی · دوسرے تراجم: بطور مہمان کے
معنی: وہ اترا · دوسرے تراجم: اتارا, اترتا ہے
النزول في الأصل هو انحطاط من علو.
النون والزاء واللام كلمة صحيحة تدل على هبوط شيء ووقوعه. ونزل عن دابتهنزولا. ونزل المطر من السماء نزولا. والنازلة: الشديدة من شدائد الدهر تنزل. والنزال في الحرب: أن يتنازل الفريقان. ونزال: كلمة توضع موضع انزل. ومكان نزل: ينزل فيه كثيرا. ووجدت القوم على نزلاتهم، أي منازلهم. قاله ابن الأعرابي. والنزل: ما يهيأ للنزيل.…
75 میں سے آیات 61–75
اور اگر خدا اپنے بندوں کے لئے رزق میں فراخی کردیتا تو زمین میں فساد کرنے لگتے۔ لیکن وہ جو چیز چاہتا ہے اندازے کے ساتھ نازل کرتا ہے۔ بےشک وہ اپنے بندوں کو جانتا اور دیکھتا ہے
سورہ شوریٰ، آیت 42:27اور وہی تو ہے جو لوگوں کے ناامید ہوجانے کے بعد مینہ برساتا اور اپنی رحمت (یعنی بارش) کی برکت کو پھیلا دیتا ہے۔ اور وہ کارساز اور سزاوار تعریف ہے
سورہ شوریٰ، آیت 42:28اور جس نے ایک اندازے کے ساتھ آسمان سے پانی نازل کیا۔ پھر ہم نے اس سے شہر مردہ کو زندہ کیا۔ اسی طرح تم زمین سے نکالے جاؤ گے
سورہ زخرف، آیت 43:11اور (یہ بھی) کہنے لگے کہ یہ قرآن ان دونوں بستیوں (یعنی مکّے اور طائف) میں سے کسی بڑے آدمی پر کیوں نازل نہ کیا گیا؟
سورہ زخرف، آیت 43:31اور جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور جو (کتاب) محمدﷺ پر نازل ہوئی اسے مانتے رہے اور وہ ان کے پروردگار کی طرف سے برحق ہے ان سے ان کے گناہ دور کردیئے اور ان کی حالت سنوار دی
سورہ محمد، آیت 47:2اور مومن لوگ کہتے ہیں کہ (جہاد کی) کوئی سورت کیوں نازل نہیں ہوتی؟ لیکن جب کوئی صاف معنوں کی سورت نازل ہو اور اس میں جہاد کا بیان ہو تو جن لوگوں کے دلوں میں (نفاق کا) مرض ہے تم ان کو دیکھو کہ تمہاری طرف اس طرح دیکھنے لگیں جس طرح کسی پر موت کی بےہوشی (طاری) ہو رہی ہو۔ سو ان کے لئے خرابی ہے
سورہ محمد، آیت 47:20یہ اس لئے کہ جو لوگ خدا کی اُتاری ہوئی (کتاب) سے بیزار ہیں یہ ان سے کہتے ہیں کہ بعض کاموں میں ہم تمہاری بات بھی مانیں گے۔ اور خدا ان کے پوشیدہ مشوروں سے واقف ہے
سورہ محمد، آیت 47:26اور آسمان سے برکت والا پانی اُتارا اور اس سے باغ وبستان اُگائے اور کھیتی کا اناج
سورہ ق، آیت 50:9جزا کے دن یہ ان کی ضیافت ہوگی
سورہ واقعہ، آیت 56:56تو (اس کے لئے) کھولتے پانی کی ضیافت ہے
سورہ واقعہ، آیت 56:93وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا پھر عرش پر جا ٹھہرا۔ جو چیز زمین میں داخل ہوتی اور جو اس سے نکلتی ہے اور جو آسمان سے اُترتی اور جو اس کی طرف چڑھتی ہے سب اس کو معلوم ہے۔ اور تم جہاں کہیں ہو وہ تمہارے ساتھ ہے۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس کو دیکھ رہا ہے
سورہ حدید، آیت 57:4وہی تو ہے جو اپنے بندے پر واضح (المطالب) آیتیں نازل کرتا ہے تاکہ تم کو اندھیروں میں سے نکال کر روشنی میں لائے۔ بےشک خدا تم پر نہایت شفقت کرنے والا (اور) مہربان ہے
سورہ حدید، آیت 57:9کیا ابھی تک مومنوں کے لئے اس کا وقت نہیں آیا کہ خدا کی یاد کرنے کے وقت اور (قرآن) جو (خدائے) برحق (کی طرف) سے نازل ہوا ہے اس کے سننے کے وقت ان کے دل نرم ہوجائیں اور وہ ان لوگوں کی طرف نہ ہوجائیں جن کو (ان سے) پہلے کتابیں دی گئی تھیں۔ پھر ان پر زمان طویل گزر گیا تو ان کے دل سخت ہوگئے۔ اور ان میں سے اکثر نافرمان ہیں
سورہ حدید، آیت 57:16وہ کہیں گے کیوں نہیں ضرور ہدایت کرنے والا آیا تھا لیکن ہم نے اس کو جھٹلا دیا اور کہا کہ خدا نے تو کوئی چیز نازل ہی نہیں کی۔ تم تو بڑی غلطی میں (پڑے ہوئے) ہو
سورہ ملک، آیت 67:9اے محمد (ﷺ) ہم نے تم پر قرآن آہستہ آہستہ نازل کیا ہے
سورہ دہر، آیت 76:23