مواد پر جائیں
Quran Maqasid

نَصَرَ

قرآن میں نصر

معنی: مدد کرے تمہاری

نصر قرآن کی 33 سورتوں کی 69 آیات میں 81 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
81
آیات
69
سورتیں
33
مادّہ
ن ص ر

نَصَرَ

فعل · 59 بار

معنی: مدد کرے تمہاری · دوسرے تراجم: وہ مدد دئیے جائیں گے, مدد کئے جائیں گے, مدد کئیے جائیں گے, اور مدد کر ہماری

قرآن میں صورتیں

  • يُنصَرُونَ ×13
  • يَنصُرْكُمُ ×4
  • تُنصَرُونَ ×3
  • يَنصُرَهُ ×3
  • ٱنصُرْنِى ×3
  • وَٱنصُرْنَا ×2
  • نَصَرَكُمُ ×2
  • وَّنَصَرُوٓا۟ ×2

نَصْر

اسم · 22 بار

معنی: مدد

قرآن میں صورتیں

  • نَصْرُ ×7
  • بِنَصْرِهِۦ ×3
  • ٱلنَّصْرُ ×3
  • نَصْرًا ×3
  • نَصْرُنَا ×2
  • نَصْرِهِمْ ×2
  • نَصْرَكُمْ ×1
  • بِنَصْرِ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

النصر والنصرة: العون. قال تعالى: نصر من الله وفتح قريب

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿فمن ينصرني﴾ [هود: 63] أي يمنعني. والنصر والنصرة: الإعانة والمنعة. يقال: نصرته، أي أعنته على عدوه ومنعته منه. ونصر الغيث البلد، أي أعانه على الخصب والنبات. ونصرت المكان: أتيته، قاله ثعلب وأنشد: [من الطويل]

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ن ص ر پر مکمل اندراجات

نصر والی آیات

69 میں سے آیات 41–60

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    آج مت چلاّؤ! تم کو ہم سے کچھ مدد نہیں ملے گی

    سورہ مومنون، آیت 23:65
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو (کافرو) انہوں نے تو تم کو تمہاری بات میں جھٹلا دیا۔ پس (اب) تم (عذاب کو) نہ پھیر سکتے ہو۔ نہ (کسی سے) مدد لے سکتے ہو۔ اور جو شخص تم میں سے ظلم کرے گا ہم اس کو بڑے عذاب کا مزا چکھائیں گے

    سورہ فرقان، آیت 25:19
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یعنی جن کو خدا کے سوا (پوجتے تھے) کیا وہ تمہاری مدد کرسکتے ہیں یا خود بدلہ لے سکتے ہیں

    سورہ شعراء، آیت 26:93
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے ان کو پیشوا بنایا تھا وہ (لوگوں) کو دوزخ کی طرف بلاتے تھے اور قیامت کے دن اُن کی مدد نہیں کی جائے گی

    سورہ قصص، آیت 28:41
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پس ہم نے قارون کو اور اس کے گھر کو زمین میں دھنسا دیا تو خدا کے سوا کوئی جماعت اس کی مددگار نہ ہوسکی۔ اور نہ وہ بدلہ لے سکا

    سورہ قصص، آیت 28:81
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور بعض لوگ ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم خدا پر ایمان لائے جب اُن کو خدا (کے رستے) میں کوئی ایذا پہنچتی ہے تو لوگوں کی ایذا کو (یوں) سمجھتے ہیں جیسے خدا کا عذاب۔ اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے مدد پہنچے تو کہتے ہیں کہ ہم تمہارے ساتھ تھے۔ کیا جو اہل عالم کے سینوں میں ہے خدا اس سے واقف نہیں؟

    سورہ عنکبوت، آیت 29:10
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    لوط نے کہا کہ اے میرے پروردگار ان مفسد لوگوں کے مقابلے میں مجھے نصرت عنایت فرما

    سورہ عنکبوت، آیت 29:30
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (یعنی) خدا کی مدد سے۔ وہ جسے چاہتا ہے مدد دیتا ہے اور وہ غالب (اور) مہربان ہے

    سورہ روم، آیت 30:5
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے تم سے پہلے بھی پیغمبر ان کی قوم کی طرف بھیجے تو وہ اُن کے پاس نشانیاں لےکر آئے سو جو لوگ نافرمانی کرتے تھے ہم نے اُن سے بدلہ لےکر چھوڑا اور مومنوں کی مدد ہم پر لازم تھی

    سورہ روم، آیت 30:47
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور انہوں نے خدا کے سوا (اور) معبود بنا لیے ہیں کہ شاید (ان سے) ان کو مدد پہنچے

    سورہ یٰسین، آیت 36:74
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (مگر) وہ ان کی مدد کی (ہرگز) طاقت نہیں رکھتے۔ اور وہ ان کی فوج ہو کر حاضر کیے جائیں گے

    سورہ یٰسین، آیت 36:75
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ان کی مدد کی تو وہ غالب ہوگئے

    سورہ صافات، آیت 37:116
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اس سے پہلے کہ تم پر عذاب آ واقع ہو، اپنے پروردگار کی طرف رجوع کرو اور اس کے فرمانبردار ہوجاؤ پھر تم کو مدد نہیں ملے گی

    سورہ زمر، آیت 39:54
  14. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے قوم آج تمہاری ہی بادشاہت ہے اور تم ہی ملک میں غالب ہو۔ (لیکن) اگر ہم پر خدا کا عذاب آگیا تو (اس کے دور کرنے کے لئے) ہماری مدد کون کرے گا۔ فرعون نے کہا کہ میں تمہیں وہی بات سُجھاتا ہوں جو مجھے سوجھی ہے اور وہی راہ بتاتا ہوں جس میں بھلائی ہے

    سورہ مومن، آیت 40:29
  15. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ہم اپنے پیغمبروں کی اور جو لوگ ایمان لائے ہیں ان کی دنیا کی زندگی میں بھی مدد کرتے ہیں اور جس دن گواہ کھڑے ہوں گے (یعنی قیامت کو بھی)

    سورہ مومن، آیت 40:51
  16. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو ہم نے بھی ان پر نحوست کے دنوں میں زور کی ہوا چلائی تاکہ ان کو دنیا کی زندگی میں ذلت کے عذاب کا مزہ چکھا دیں۔ اور آخرت کا عذاب تو بہت ہی ذلیل کرنے والا ہے اور (اس روز) ان کو مدد بھی نہ ملے گی

    سورہ حٰم السجدہ، آیت 41:16
  17. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور خدا کے سوا ان کے کوئی دوست نہ ہوں گے کہ خدا کے سوا ان کو مدد دے سکیں۔ اور جس کو خدا گمراہ کرے اس کے لئے (ہدایت کا) کوئی رستہ نہیں

    سورہ شوریٰ، آیت 42:46
  18. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ کام نہ آئے گا اور نہ ان کو مدد ملے گی

    سورہ دخان، آیت 44:41
  19. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو جن کو ان لوگوں نے تقرب (خدا) کے سوا معبود بنایا تھا انہوں نے ان کی کیوں مدد نہ کی۔ بلکہ وہ ان (کے سامنے) سے گم ہوگئے۔ اور یہ ان کا جھوٹ تھا اور یہی وہ افتراء کیا کرتے تھے

    سورہ احقاف، آیت 46:28
  20. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے اہل ایمان! اگر تم خدا کی مدد کرو گے تو وہ بھی تمہاری مدد کرے گا اور تم کو ثابت قدم رکھے گا

    سورہ محمد، آیت 47:7