حَكِيم
اسم · 97 بارمعنی: حکمت والا ہے · دوسرے تراجم: حکمت والا, جو بہت حکمت والے ہیں, حکمت والے
قرآن میں صورتیں
- ٱلْحَكِيمُ ×42
- حَكِيمٌ ×39
- حَكِيمًا ×16
حَكِيم
معنی: حکمت والا ہے
حكيم قرآن کی 42 سورتوں کی 97 آیات میں 97 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: حکمت والا ہے · دوسرے تراجم: حکمت والا, جو بہت حکمت والے ہیں, حکمت والے
حكم أصله: منع منعا لإصلاح، ومنه سميت اللجام: حكمة الدابة، فقيل: حكمته وحكمت الدابة: منعتها بالحكمة، وأحكمتها: جعلت لها حكمة، وكذلك: حكمت السفيه وأحكمته، قال الشاعر:120-أبني حنيفة أحكموا سفهاءكم
قوله تعالى: ﴿إن ربك حكيم عليم﴾ [الأنعام:83] الحكيم ذو الحكمة والحكم، وأصل المادة على منع لا بعلاج، ومنه حكمة الدابة تجعل عند فكها لتمنعها من الجماح. يقال: حكمت الدابة. منعتها بالحكمة، وأحكمتها: جعلت لها حكمة، وكذا حكمت السفينة وأحكمتها. وأنشد لجرير: [من الكامل] 384 - أبني حنيفة أحكموا سفهاءكم... إني أخاف عليكم أن أغضبا
97 میں سے آیات 61–80
یہ جس چیز کو خدا کے سوا پکارتے ہیں (خواہ) وہ کچھ ہی ہو خدا اُسے جانتا ہے۔ اور وہ غالب اور حکمت والا ہے
سورہ عنکبوت، آیت 29:42اور وہی تو ہے جو خلقت کو پہلی دفعہ پیدا کرتا ہے پھر اُسے دوبارہ پیدا کرے گا۔ اور یہ اس کو بہت آسان ہے۔ اور آسمانوں اور زمین میں اس کی شان بہت بلند ہے۔ اور وہ غالب حکمت والا ہے
سورہ روم، آیت 30:27یہ حکمت کی (بھری ہوئی) کتاب کی آیتیں ہیں
سورہ لقمان، آیت 31:2ہمیشہ اُن میں رہیں گے۔ خدا کا وعدہ سچا ہے اور وہ غالب حکمت والا ہے
سورہ لقمان، آیت 31:9اور اگر یوں ہو کہ زمین میں جتنے درخت ہیں (سب کے سب) قلم ہوں اور سمندر (کا تمام پانی) سیاہی ہو (اور) اس کے بعد سات سمندر اور (سیاہی ہو جائیں) تو خدا کی باتیں (یعنی اس کی صفتیں) ختم نہ ہوں۔ بیشک خدا غالب حکمت والا ہے
سورہ لقمان، آیت 31:27اے پیغمبر خدا سے ڈرتے رہنا اور کافروں اور منافقوں کا کہا نہ ماننا۔ بےشک خدا جاننے والا اور حکمت والا ہے
سورہ احزاب، آیت 33:1سب تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے (جو سب چیزوں کا مالک ہے یعنی) وہ کہ جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کا ہے اور آخرت میں بھی اسی کی تعریف ہے۔ اور وہ حکمت والا خبردار ہے
سورہ سبا، آیت 34:1کہو کہ مجھے وہ لوگ تو دکھاؤ جن کو تم نے شریک (خدا) بنا کر اس کے ساتھ ملا رکھا ہے۔ کوئی نہیں بلکہ وہی (اکیلا) خدا غالب (اور) حکمت والا ہے
سورہ سبا، آیت 34:27خدا جو اپنی رحمت (کا دروازہ) کھول دے تو کوئی اس کو بند کرنے والا نہیں۔ اور جو بند کردے تو اس کے بعد کوئی اس کو کھولنے والا نہیں۔ اور وہ غالب حکمت والا ہے
سورہ فاطر، آیت 35:2قسم ہے قرآن کی جو حکمت سے بھرا ہوا ہے
سورہ یٰسین، آیت 36:2اس کتاب کا اُتارا جانا خدائے غالب (اور) حکمت والے کی طرف سے ہے
سورہ زمر، آیت 39:1اے ہمارے پروردگار ان کو ہمیشہ رہنے کے بہشتوں میں داخل کر جن کا تونے ان سے وعدہ کیا ہے اور جو ان کے باپ دادا اور ان کی بیویوں اور ان کی اولاد میں سے نیک ہوں ان کو بھی۔ بےشک تو غالب حکمت والا ہے
سورہ مومن، آیت 40:8اس پر جھوٹ کا دخل نہ آگے سے ہوسکتا ہے نہ پیچھے سے۔ (اور) دانا (اور) خوبیوں والے (خدا) کی اُتاری ہوئی ہے
سورہ حٰم السجدہ، آیت 41:42خدائے غالب و دانا اسی طرح تمہاری طرف مضامین اور (براہین) بھیجتا ہے جس طرح تم سے پہلے لوگوں کی طرف وحی بھیجتا رہا ہے
سورہ شوریٰ، آیت 42:3اور کسی آدمی کے لئے ممکن نہیں کہ خدا اس سے بات کرے مگر الہام (کے ذریعے) سے یا پردے کے پیچھے سے یا کوئی فرشتہ بھیج دے تو وہ خدا کے حکم سے جو خدا چاہے القا کرے۔ بےشک وہ عالی رتبہ (اور) حکمت والا ہے
سورہ شوریٰ، آیت 42:51اور یہ بڑی کتاب (یعنی لوح محفوظ) میں ہمارے پاس (لکھی ہوئی اور) بڑی فضیلت اور حکمت والی ہے
سورہ زخرف، آیت 43:4اور وہی (ایک) آسمانوں میں معبود ہے اور (وہی) زمین میں معبود ہے۔ اور وہ دانا (اور) علم والا ہے
سورہ زخرف، آیت 43:84اسی رات میں تمام حکمت کے کام فیصل کئے جاتے ہیں
سورہ دخان، آیت 44:4اس کتاب کا اُتارا جانا خدائے غالب (اور) دانا (کی طرف) سے ہے
سورہ جاثیہ، آیت 45:2اور آسمانوں اور زمین میں اُسی کے لئے بڑائی ہے۔ اور وہ غالب اور دانا ہے
سورہ جاثیہ، آیت 45:37