سُلْطان
اسم · 37 بارمعنی: کوئی دلیل · دوسرے تراجم: دلیل, کوئی زور, حجت ۔ دلیل, دلیل۔ حجت
قرآن میں صورتیں
- سُلْطَٰنٍ ×13
- سُلْطَٰنًا ×11
- بِسُلْطَٰنٍ ×8
- وَسُلْطَٰنٍ ×3
- سُلْطَٰنُهُۥ ×1
- سُلْطَٰنِيَهْ ×1
سُلْطان
معنی: کوئی دلیل
سلطان قرآن کی 26 سورتوں کی 37 آیات میں 37 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: کوئی دلیل · دوسرے تراجم: دلیل, کوئی زور, حجت ۔ دلیل, دلیل۔ حجت
السلاطة: التمكن من القهر، يقال: سلطته فتسلط، قال تعالى: ولو شاء الله لسلطهم [النساء/ 90] ، وقال تعالى: ولكن الله يسلط رسله على من يشاء
قوله تعالى: ﴿سلطانا مبينا﴾ [النساء: 91] أي حجة تثبت ضد مدعيها. والسلاطة: التمكن من القهر. ومنه السلطان لأنه يتمكن من قهر رعيته على ما يريد. وقيل: لأنه ذو الحجة وقيل: لأن به تقوم الحجة ويظهر منارها. وقيل: هو مشتق من السليط. والسليط: الدهن الذي يستصبح به. فالحجة يستضاء بها في الأمور، والإمام يستضاء به في سائر المصالح.…
37 میں سے آیات 21–37
اور (یہ لوگ) خدا کے سوا ایسی چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جن کی اس نے کوئی سند نازل نہیں فرمائی اور نہ ان کے پاس اس کی کوئی دلیل ہے۔ اور ظالموں کا کوئی بھی مددگار نہیں ہوگا
سورہ حج، آیت 22:71پھر ہم نے موسیٰ اور ان کے بھائی ہارون کو اپنی نشانیاں اور دلیل ظاہر دے کر بھیجا
سورہ مومنون، آیت 23:45میں اسے سخت سزا دوں گا یا ذبح کر ڈالوں گا یا میرے سامنے (اپنی بےقصوری کی) دلیل صریح پیش کرے
سورہ نمل، آیت 27:21(خدا نے) فرمایا ہم تمہارے بھائی سے تمہارے بازو مضبوط کریں گے اور تم دونوں کو غلبہ دیں گے تو ہماری نشانیوں کے سبب وہ تم تک پہنچ نہ سکیں گے (اور) تم اور جنہوں نے تمہاری پیروی کی غالب رہو گے
سورہ قصص، آیت 28:35کیا ہم نے ان پر کوئی ایسی دلیل نازل کی ہے کہ اُن کو خدا کے ساتھ شرک کرنا بتاتی ہے
سورہ روم، آیت 30:35اور اس کا ان پر کچھ زور نہ تھا مگر (ہمارا) مقصود یہ تھا کہ جو لوگ آخرت میں شک رکھتے ہیں ان سے ان لوگوں کو جو اس پر ایمان رکھتے تھے متمیز کردیں۔ اور تمہارا پروردگار ہر چیز پر نگہبان ہے
سورہ سبا، آیت 34:21اور ہمارا تم پر کچھ زور نہ تھا۔ بلکہ تم سرکش لوگ تھے
سورہ صافات، آیت 37:30یا تمہارے پاس کوئی صریح دلیل ہے
سورہ صافات، آیت 37:156اور ہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیاں اور دلیل روشن دے کر بھیجا
سورہ مومن، آیت 40:23جو لوگ بغیر اس کے کہ ان کے پاس کوئی دلیل آئی ہو خدا کی آیتوں میں جھگڑتے ہیں۔ خدا کے نزدیک اور مومنوں کے نزدیک یہ جھگڑا سخت ناپسند ہے۔ اسی طرح خدا ہر متکبر سرکش کے دل پر مہر لگا دیتا ہے
سورہ مومن، آیت 40:35جو لوگ بغیر کسی دلیل کے جو ان کے پاس آئی ہو خدا کی آیتوں میں جھگڑتے ہیں ان کے دلوں میں اور کچھ نہیں (ارادہٴ) عظمت ہے اور وہ اس کو پہنچنے والے نہیں تو خدا کی پناہ مانگو۔ بےشک وہ سننے والا (اور) دیکھنے والا ہے
سورہ مومن، آیت 40:56اور خدا کے سامنے سرکشی نہ کرو۔ میں تمہارے پاس کھلی دلیل لے کر آیا ہوں
سورہ دخان، آیت 44:19اور موسیٰ (کے حال) میں (بھی نشانی ہے) جب ہم نے ان کو فرعون کی طرف کھلا ہوا معجزہ دے کر بھیجا
سورہ ذاریات، آیت 51:38یا ان کے پاس کوئی سیڑھی ہے جس پر (چڑھ کر آسمان سے باتیں) سن آتے ہیں۔ تو جو سن آتا ہے وہ صریح سند دکھائے
سورہ طور، آیت 52:38وہ تو صرف نام ہی نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے گھڑ لئے ہیں۔ خدا نے تو ان کی کوئی سند نازل نہیں کی۔ یہ لوگ محض ظن (فاسد) اور خواہشات نفس کے پیچھے چل رہے ہیں۔ حالانکہ ان کے پروردگار کی طرف سے ان کے پاس ہدایت آچکی ہے
سورہ نجم، آیت 53:23اے گروہِ جن وانس اگر تمہیں قدرت ہو کہ آسمان اور زمین کے کناروں سے نکل جاؤ تو نکل جاؤ۔ اور زور کے سوا تم نکل سکنے ہی کے نہیں
سورہ رحمٰن، آیت 55:33(ہائے) میری سلطنت خاک میں مل گئی
سورہ حاقہ، آیت 69:29