مواد پر جائیں
Quran Maqasid

ظَنَّ

قرآن میں ظن

معنی: جو یقین رکھتے ہیں

ظن قرآن کی 32 سورتوں کی 57 آیات میں 68 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
68
آیات
57
سورتیں
32
مادّہ
ظ ن ن

ظَنَّ

فعل · 47 بار

معنی: جو یقین رکھتے ہیں · دوسرے تراجم: وہ گمان رکھتے, وہ دونوں سمجھیں, جو یقین رکھتے تھے, وہ گمان کر رہے تھے

قرآن میں صورتیں

  • وَظَنُّوٓا۟ ×7
  • يَظُنُّونَ ×5
  • ظَنَنتُمْ ×5
  • وَظَنَّ ×3
  • ظَنَّ ×3
  • أَظُنُّ ×3
  • وَتَظُنُّونَ ×2
  • لَأَظُنُّكَ ×2

ظَنّ

اسم · 21 بار

معنی: گمان کی · دوسرے تراجم: گمان, جیسا کہ گمان کرنا ہوتا ہے

قرآن میں صورتیں

  • ٱلظَّنِّ ×10
  • ظَنَّ ×5
  • ظَنًّا ×2
  • ظَنُّكُم ×2
  • ٱلظُّنُونَا۠ ×1
  • ظَنَّهُۥ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الظن: اسم لما يحصل عن أمارة، ومتى قويت أدت إلى العلم، ومتى ضعفت جدا لم يتجاوز حد التوهم، ومتى قوي أو تصور تصور القوي استعمل معه (أن) المشددة، و (أن) المخففة منها. ومتى ضعف استعمل أن المختصة بالمعدومين من القول والفعل ، فقوله: الذين يظنون أنهم ملاقوا ربهم

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿وما هو على الغيب بظنين﴾ [التكوير: 24] أي بمتهم، أي أنه صادق في نفس الأمر ولا عبرة بمن عائد واتهم. وقد تقدم أنه قرئ "بضنين" ومر تفسيره. والظن إذا كان بمعنى التهمة تعدى لواحد. والظن: ترجح أحد الطرفين على الآخر نفيا وإثباتا. وقد يعبر به عن اليقين والعلم كما يعبر بالعلم عنه مجازا. قال الراغب: الظن ما يحصل عن…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ظ ن ن پر مکمل اندراجات

ظن والی آیات

57 میں سے آیات 41–57

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اگر تکلیف پہنچنے کے بعد ہم اس کو اپنی رحمت کا مزہ چکھاتے ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو میرا حق تھا اور میں نہیں خیال کرتا کہ قیامت برپا ہو۔ اور اگر (قیامت سچ مچ بھی ہو اور) میں اپنے پروردگار کی طرف لوٹایا بھی جاؤں تو میرے لئے اس کے ہاں بھی خوشحالی ہے۔ پس کافر جو عمل کیا کرتے وہ ہم ان کو ضرور جتائیں گے اور ان کو سخت عذاب کا مزہ چکھائیں گے

    سورہ حٰم السجدہ، آیت 41:50
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور کہتے ہیں کہ ہماری زندگی تو صرف دنیا ہی کی ہے کہ (یہیں) مرتے اور جیتے ہیں اور ہمیں تو زمانہ مار دیتا ہے۔ اور ان کو اس کا کچھ علم نہیں۔ صرف ظن سے کام لیتے ہیں

    سورہ جاثیہ، آیت 45:24
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب کہا جاتا تھا کہ خدا کا وعدہ سچا ہے اور قیامت میں کچھ شک نہیں تو تم کہتے تھے ہم نہیں جانتے کہ قیامت کیا ہے۔ ہم اس کو محض ظنی خیال کرتے ہیں اور ہمیں یقین نہیں آتا

    سورہ جاثیہ، آیت 45:32
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور (اس لئے کہ) منافق مردوں اور منافق عورتوں اور مشرک مردوں اور مشرک عورتوں کو جو خدا کے حق میں برے برے خیال رکھتے ہیں عذاب دے۔ ان ہی پر برے حادثے واقع ہوں۔ اور خدا ان پر غصے ہوا اور ان پر لعنت کی اور ان کے لئے دوزخ تیار کی۔ اور وہ بری جگہ ہے

    سورہ فتح، آیت 48:6
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    بات یہ ہے کہ تم لوگ یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ پیغمبر اور مومن اپنے اہل وعیال میں کبھی لوٹ کر آنے ہی کے نہیں۔ اور یہی بات تمہارے دلوں کو اچھی معلوم ہوئی۔ اور (اسی وجہ سے) تم نے برے برے خیال کئے اور (آخرکار) تم ہلاکت میں پڑ گئے

    سورہ فتح، آیت 48:12
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے اہل ایمان! بہت گمان کرنے سے احتراز کرو کہ بعض گمان گناہ ہیں۔ اور ایک دوسرے کے حال کا تجسس نہ کیا کرو اور نہ کوئی کسی کی غیبت کرے۔ کیا تم میں سے کوئی اس بات کو پسند کرے گا کہ اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھائے؟ اس سے تو تم ضرور نفرت کرو گے۔ (تو غیبت نہ کرو) اور خدا کا ڈر رکھو بےشک خدا توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے

    سورہ حجرات، آیت 49:12
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ تو صرف نام ہی نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے گھڑ لئے ہیں۔ خدا نے تو ان کی کوئی سند نازل نہیں کی۔ یہ لوگ محض ظن (فاسد) اور خواہشات نفس کے پیچھے چل رہے ہیں۔ حالانکہ ان کے پروردگار کی طرف سے ان کے پاس ہدایت آچکی ہے

    سورہ نجم، آیت 53:23
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    حالانکہ ان کو اس کی کچھ خبر نہیں۔ وہ صرف ظن پر چلتے ہیں۔ اور ظن یقین کے مقابلے میں کچھ کام نہیں آتا

    سورہ نجم، آیت 53:28
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہی تو ہے جس نے کفار اہل کتاب کو حشر اول کے وقت ان کے گھروں سے نکال دیا۔ تمہارے خیال میں بھی نہ تھا کہ وہ نکل جائیں گے اور وہ لوگ یہ سمجھے ہوئے تھے کہ ان کے قلعے ان کو خدا (کے عذاب) سے بچا لیں گے۔ مگر خدا نے ان کو وہاں سے آ لیا جہاں سے ان کو گمان بھی نہ تھا۔ اور ان کے دلوں میں دہشت ڈال دی کہ اپنے گھروں کو خود اپنے ہاتھوں اور مومنوں کے ہاتھوں سے اُجاڑنے لگے تو اے (بصیرت کی) آنکھیں رکھنے والو عبرت پکڑو

    سورہ حشر، آیت 59:2
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مجھے یقین تھا کہ مجھ کو میرا حساب (کتاب) ضرور ملے گا

    سورہ حاقہ، آیت 69:20
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہمارا (یہ) خیال تھا کہ انسان اور جن خدا کی نسبت جھوٹ نہیں بولتے

    سورہ جن، آیت 72:5
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور یہ کہ ان کا بھی یہی اعتقاد تھا جس طرح تمہارا تھا کہ خدا کسی کو نہیں جلائے گا

    سورہ جن، آیت 72:7
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور یہ کہ ہم نے یقین کرلیا ہے کہ ہم زمین میں (خواہ کہیں ہوں) خدا کو ہرا نہیں سکتے اور نہ بھاگ کر اس کو تھکا سکتے ہیں

    سورہ جن، آیت 72:12
  14. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خیال کریں گے کہ ان پر مصیبت واقع ہونے کو ہے

    سورہ قیامہ، آیت 75:25
  15. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اس (جان بلب) نے سمجھا کہ اب سب سے جدائی ہے

    سورہ قیامہ، آیت 75:28
  16. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ اٹھائے بھی جائیں گے

    سورہ مطففین، آیت 83:4
  17. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور خیال کرتا تھا کہ (خدا کی طرف) پھر کر نہ جائے گا

    سورہ انشقاق، آیت 84:14