مواد پر جائیں
Quran Maqasid

مُتَّقي

قرآن میں متقي

معنی: تقوی والوں کو

متقي قرآن کی 30 سورتوں کی 49 آیات میں 49 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
49
آیات
49
سورتیں
30
مادّہ
و ق ي

مُتَّقي

اسم · 49 بار

معنی: تقوی والوں کو · دوسرے تراجم: تقوی والوں کے لیے ہے, واسطے ان کے جو متقی ہیں, متقیوں کے لئے, جو متقی ہیں

قرآن میں صورتیں

  • ٱلْمُتَّقِينَ ×23
  • لِّلْمُتَّقِينَ ×18
  • ٱلْمُتَّقُونَ ×6
  • بِٱلْمُتَّقِينَ ×2

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الوقاية: حفظ الشيء مما يؤذيه ويضره.

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الواو والقاف والياء: كلمة واحدة تدل على دفع شيء عن شيء بغيره. ووقيته أقيه وقيا. والوقاية: ما يقي الشيء. واتق الله: توقه، أي اجعل بينك وبينه كالوقاية. قال النبي صلى الله عليه وآله وسلم: «اتقوا النار ولو بشق تمرة»، وكأنه أراد: اجعلوها وقاية بينكم وبينها.

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ و ق ي پر مکمل اندراجات

متقي والی آیات

49 میں سے آیات 21–40

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جس باغ کا متقیوں سے وعدہ کیا گیا ہے اس کے اوصاف یہ ہیں کہ اس کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ اس کے پھل ہمیشہ (قائم رہنے والے) ہیں اور اس کے سائے بھی۔ یہ ان لوگوں کا انجام ہے جو متقی ہیں۔ اور کافروں کا انجام دوزخ ہے

    سورہ رعد، آیت 13:35
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو متقی ہیں وہ باغوں اور چشموں میں ہوں گے

    سورہ حجر، آیت 15:45
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور (جب) پرہیزگاروں سے پوچھا جاتا ہے کہ تمہارے پروردگار نے کیا نازل کیا ہے۔ تو کہتے ہیں کہ بہترین (کلام) ۔ جو لوگ نیکوکار ہیں ان کے لیے اس دنیا میں بھلائی ہے۔ اور آخرت کا گھر تو بہت ہی اچھا ہے۔ اور پرہیز گاروں کا گھر بہت خوب ہے

    سورہ نحل، آیت 16:30
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (وہ) بہشت جاودانی (ہیں) جن میں وہ داخل ہوں گے ان کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں وہاں جو چاہیں گے ان کے لیے میسر ہوگا۔ خدا پرہیزگاروں کو ایسا ہی بدلہ دیتا ہے

    سورہ نحل، آیت 16:31
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جس روز ہم پرہیزگاروں کو خدا کے سامنے (بطور) مہمان جمع کریں گے

    سورہ مریم، آیت 19:85
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اے پیغمبر) ہم نے یہ (قرآن) تمہاری زبان میں آسان (نازل) کیا ہے تاکہ تم اس سے پرہیزگاروں کو خوشخبری پہنچا دو اور جھگڑالوؤں کو ڈر سنا دو

    سورہ مریم، آیت 19:97
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے موسیٰ اور ہارون کو (ہدایت اور گمراہی میں) فرق کر دینے والی اور (سرتاپا) روشنی اور نصیحت (کی کتاب) عطا کی (یعنی) پرہیز گاروں کے لئے

    سورہ انبیاء، آیت 21:48
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے تمہاری طرف روشن آیتیں نازل کی ہیں اور جو لوگ تم سے پہلے گزر چکے ہیں ان کی خبریں اور پرہیزگاروں کے لئے نصیحت

    سورہ نور، آیت 24:34
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پوچھو کہ یہ بہتر ہے یا بہشت جاودانی جس کا پرہیزگاروں سے وعدہ ہے۔ یہ ان (کے عملوں) کا بدلہ اور رہنے کا ٹھکانہ ہوگا

    سورہ فرقان، آیت 25:15
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور وہ جو (خدا سے) دعا مانگتے ہیں کہ اے پروردگار ہم کو ہماری بیویوں کی طرف سے (دل کا چین) اور اولاد کی طرف سے آنکھ کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں کا امام بنا

    سورہ فرقان، آیت 25:74
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور بہشت پرہیزگاروں کے قریب کردی جائے گی

    سورہ شعراء، آیت 26:90
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ (جو) آخرت کا گھر (ہے) ہم نے اُسے اُن لوگوں کے لئے (تیار) کر رکھا ہے جو ملک میں ظلم اور فساد کا ارادہ نہیں رکھتے اور انجام (نیک) تو پرہیزگاروں ہی کا ہے

    سورہ قصص، آیت 28:83
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے۔ کیا ان کو ہم ان کی طرح کر دیں گے جو ملک میں فساد کرتے ہیں۔ یا پرہیزگاروں کو بدکاروں کی طرح کر دیں گے

    سورہ ص، آیت 38:28
  14. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ نصیحت ہے اور پرہیزگاروں کے لئے تو عمدہ مقام ہے

    سورہ ص، آیت 38:49
  15. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو شخص سچی بات لے کر آیا اور جس نے اس کی تصدیق کی وہی لوگ متقی ہیں

    سورہ زمر، آیت 39:33
  16. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یا یہ کہنے لگے کہ اگر خدا مجھ کو ہدایت دیتا تو میں بھی پرہیزگاروں میں ہوتا

    سورہ زمر، آیت 39:57
  17. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور (خوب) تجمل وآرائش (کردیتے) اور یہ سب دنیا کی زندگی کا تھوڑا سا سامان ہے۔ اور آخرت تمہارے پروردگار کے ہاں پرہیزگاروں کے لئے ہے

    سورہ زخرف، آیت 43:35
  18. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (جو آپس میں) دوست (ہیں) اس روز ایک دوسرے کے دشمن ہوں گے۔ مگر پرہیزگار (کہ باہم دوست ہی رہیں گے)

    سورہ زخرف، آیت 43:67
  19. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    بےشک پرہیزگار لوگ امن کے مقام میں ہوں گے

    سورہ دخان، آیت 44:51
  20. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ خدا کے سامنے تمہارے کسی کام نہیں آئیں گے۔ اور ظالم لوگ ایک دوسرے کے دوست ہوتے ہیں۔ اور خدا پرہیزگاروں کا دوست ہے

    سورہ جاثیہ، آیت 45:19