مواد پر جائیں
Quran Maqasid

مَيِّت

قرآن میں ميت

معنی: مردہ

ميت قرآن کی 26 سورتوں کی 37 آیات میں 43 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
43
آیات
37
سورتیں
26
مادّہ
م و ت

مَيِّت

اسم · 38 بار

معنی: مردہ · دوسرے تراجم: مردوں کو, مردے, اور مردے, مرنے والا

قرآن میں صورتیں

  • ٱلْمَوْتَىٰ ×16
  • ٱلْمَيِّتِ ×8
  • مَّيِّتٍ ×3
  • أَمْوَٰتًا ×2
  • أَمْوَٰتٌۢ ×2
  • وَٱلْمَوْتَىٰ ×1
  • بِمَيِّتٍ ×1
  • لَمَيِّتُونَ ×1

مَيْت

اسم · 5 بار

معنی: مردہ

قرآن میں صورتیں

  • مَيْتًا ×5

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

أنواع الموت بحسب أنواع الحياة:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الميم والواو والتاء أصل صحيح يدل على ذهاب القوة من الشيء.

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ م و ت پر مکمل اندراجات

ميت والی آیات

37 میں سے آیات 21–37

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کچھ شک نہیں کہ تم مردوں کو (بات) نہیں سنا سکتے اور نہ بہروں کو جب کہ وہ پیٹھ پھیر کر پھر جائیں آواز سنا سکتے ہو

    سورہ نمل، آیت 27:80
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہی زندے کو مردے سے نکالتا اور (وہی) مردے کو زندے سے نکالتا ہے اور (وہی) زمین کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کرتا ہے۔ اور اسی طرح تم (دوبارہ زمین میں سے) نکالے جاؤ گے

    سورہ روم، آیت 30:19
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو (اے دیکھنے والے) خدا کی رحمت کی نشانیوں کی طرف دیکھ کہ وہ کس طرح زمین کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کرتا ہے۔ بیشک وہ مردوں کو زندہ کرنے والا ہے۔ اور وہ ہر چیز پر قادر ہے

    سورہ روم، آیت 30:50
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو تم مردوں کی (بات) نہیں سنا سکتے اور نہ بہروں کو جب وہ پیٹھ پھیر کر پھر جائیں آواز سنا سکتے ہو

    سورہ روم، آیت 30:52
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور خدا ہی تو ہے جو ہوائیں چلاتا ہے اور وہ بادل کو اُبھارتی ہیں پھر ہم ان کو ایک بےجان شہر کی طرف چلاتے ہیں۔ پھر اس سے زمین کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کردیتے ہیں۔ اسی طرح مردوں کو جی اُٹھنا ہوگا

    سورہ فاطر، آیت 35:9
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور نہ زندے اور مردے برابر ہوسکتے ہیں۔ خدا جس کو چاہتا ہے سنا دیتا ہے۔ اور تم ان کو جو قبروں میں مدفون ہیں نہیں سنا سکتے

    سورہ فاطر، آیت 35:22
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    بےشک ہم مردوں کو زندہ کریں گے اور جو کچھ وہ آگے بھیج چکے اور (جو) ان کے نشان پیچھے رہ گئے ہم ان کو قلمبند کرلیتے ہیں۔ اور ہر چیز کو ہم نے کتاب روشن (یعنی لوح محفوظ) میں لکھ رکھا ہے۔

    سورہ یٰسین، آیت 36:12
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا (یہ نہیں کہ) ہم (آئندہ کبھی) مرنے کے نہیں

    سورہ صافات، آیت 37:58
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اے پیغمبر) تم بھی مر جاؤ گے اور یہ بھی مر جائیں گے

    سورہ زمر، آیت 39:30
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور (اے بندے یہ) اسی کی قدرت کے نمونے ہیں کہ تو زمین کو دبی ہوئی (یعنی خشک) دیکھتا ہے۔ جب ہم اس پر پانی برسا دیتے ہیں تو شاداب ہوجاتی اور پھولنے لگتی ہے تو جس نے زمین کو زندہ کیا وہی مردوں کو زندہ کرنے والا ہے۔ بےشک وہ ہر چیز پر قادر ہے

    سورہ حٰم السجدہ، آیت 41:39
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا انہوں نے اس کے سوا کارساز بنائے ہیں؟ کارساز تو خدا ہی ہے اور وہی مردوں کو زندہ کرے گا اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

    سورہ شوریٰ، آیت 42:9
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جس نے ایک اندازے کے ساتھ آسمان سے پانی نازل کیا۔ پھر ہم نے اس سے شہر مردہ کو زندہ کیا۔ اسی طرح تم زمین سے نکالے جاؤ گے

    سورہ زخرف، آیت 43:11
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا انہوں نے نہیں سمجھا کہ جس خدا نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور ان کے پیدا کرنے سے تھکا نہیں۔ وہ اس (بات) پر بھی قادر ہے کہ مردوں کو زندہ کر دے۔ ہاں ہاں وہ ہر چیز پر قادر ہے

    سورہ احقاف، آیت 46:33
  14. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے اہل ایمان! بہت گمان کرنے سے احتراز کرو کہ بعض گمان گناہ ہیں۔ اور ایک دوسرے کے حال کا تجسس نہ کیا کرو اور نہ کوئی کسی کی غیبت کرے۔ کیا تم میں سے کوئی اس بات کو پسند کرے گا کہ اپنے مرے ہوئے بھائی کا گوشت کھائے؟ اس سے تو تم ضرور نفرت کرو گے۔ (تو غیبت نہ کرو) اور خدا کا ڈر رکھو بےشک خدا توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے

    سورہ حجرات، آیت 49:12
  15. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (یہ سب کچھ) بندوں کو روزی دینے کے لئے (کیا ہے) اور اس (پانی) سے ہم نے شہر مردہ (یعنی زمین افتادہ) کو زندہ کیا۔ (بس) اسی طرح (قیامت کے روز) نکل پڑنا ہے

    سورہ ق، آیت 50:11
  16. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا اس خالق کو اس بات پر قدرت نہیں کہ مردوں کو جلا اُٹھائے؟

    سورہ قیامہ، آیت 75:40
  17. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یعنی) زندوں اور مردوں کو

    سورہ مرسلات، آیت 77:26