مواد پر جائیں
Quran Maqasid

أَيّ

قرآن میں أي

معنی: اے

أي قرآن کی 57 سورتوں کی 214 آیات میں 215 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
215
آیات
214
سورتیں
57
مادّہ
أ ي ي

أَيّ

اسم · 215 بار

معنی: اے · دوسرے تراجم: کون سا ان میں سے

قرآن میں صورتیں

  • يَٰٓأَيُّهَا ×142
  • فَبِأَىِّ ×35
  • أَيُّهَا ×8
  • أَيُّهُمْ ×6
  • أَىُّ ×6
  • أَيُّكُمْ ×4
  • فَأَىُّ ×2
  • أَيُّهَ ×2

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الهمزة والياء والياء أصل واحد، وهو النظر. يقال: تأيا يتأيا تأييا، أي: تمكث. قال:

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ أ ي ي پر مکمل اندراجات

أي والی آیات

214 میں سے آیات 121–140

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مومنو! جب تم مومن عورتوں سے نکاح کرکے ان کو ہاتھ لگانے (یعنی ان کے پاس جانے) سے پہلے طلاق دے دو تو تم کو کچھ اختیار نہیں کہ ان سے عدت پوری کراؤ۔ ان کو کچھ فائدہ (یعنی خرچ) دے کر اچھی طرح سے رخصت کردو

    سورہ احزاب، آیت 33:49
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے پیغمبر ہم نے تمہارے لئے تمہاری بیویاں جن کو تم نے ان کے مہر دے دیئے ہیں حلال کردی ہیں اور تمہاری لونڈیاں جو خدا نے تم کو (کفار سے بطور مال غنیمت) دلوائی ہیں اور تمہارے چچا کی بیٹیاں اور تمہاری پھوپھیوں کی بیٹیاں اور تمہارے ماموؤں کی بیٹیاں اور تمہاری خالاؤں کی بیٹیاں جو تمہارے ساتھ وطن چھوڑ کر آئی ہیں (سب حلال ہیں) اور کوئی مومن عورت اگر اپنے تئیں پیغمبر کو بخش دے (یعنی مہر لینے کے بغیر نکاح میں آنا چاہے) بشرطیکہ پیغمبر بھی ان سے نکاح کرنا چاہیں (وہ بھی حلال ہے لیکن) یہ اجازت (اے محمدﷺ) خاص تم ہی کو ہے سب مسلمانوں کو نہیں۔ ہم نے ان کی بیویوں اور لونڈیوں کے بارے میں جو (مہر واجب الادا) مقرر کردیا ہے ہم کو معلوم ہے (یہ) اس لئے (کیا گیا ہے) کہ تم پر کسی طرح کی تنگی نہ رہے۔ اور خدا بخشنے والا مہربان ہے

    سورہ احزاب، آیت 33:50
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مومنو پیغمبر کے گھروں میں نہ جایا کرو مگر اس صورت میں کہ تم کو کھانے کے لئے اجازت دی جائے اور اس کے پکنے کا انتظار بھی نہ کرنا پڑے۔ لیکن جب تمہاری دعوت کی جائے تو جاؤ اور جب کھانا کھاچکو تو چل دو اور باتوں میں جی لگا کر نہ بیٹھ رہو۔ یہ بات پیغمبر کو ایذا دیتی ہے۔ اور وہ تم سے شرم کرتے ہیں (اور کہتے نہیں ہیں) لیکن خدا سچی بات کے کہنے سے شرم نہیں کرتا۔ اور جب پیغمبروں کی بیویوں سے کوئی سامان مانگو تو پردے کے باہر مانگو۔ یہ تمہارے اور ان کے دونوں کے دلوں کے لئے بہت پاکیزگی کی بات ہے۔ اور تم کو یہ شایاں نہیں کہ پیغمبر خدا کو تکلیف دو اور نہ یہ کہ ان کی بیویوں سے کبھی ان کے بعد نکاح کرو۔ بےشک یہ خدا کے نزدیک بڑا (گناہ کا کام) ہے

    سورہ احزاب، آیت 33:53
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا اور اس کے فرشتے پیغمبر پر درود بھیجتے ہیں۔ مومنو تم بھی ان پر دُرود اور سلام بھیجا کرو

    سورہ احزاب، آیت 33:56
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے پیغمبر اپنی بیویوں اور بیٹیوں اور مسلمانوں کی عورتوں سے کہہ دو کہ (باہر نکلا کریں تو) اپنے (مونہوں) پر چادر لٹکا (کر گھونگھٹ نکال) لیا کریں۔ یہ امر ان کے لئے موجب شناخت (وامتیاز) ہوگا تو کوئی ان کو ایذا نہ دے گا۔ اور خدا بخشنے والا مہربان ہے

    سورہ احزاب، آیت 33:59
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مومنو تم ان لوگوں جیسے نہ ہونا جنہوں نے موسیٰ (کو عیب لگا کر) رنج پہنچایا تو خدا نے ان کو بےعیب ثابت کیا۔ اور وہ خدا کے نزدیک آبرو والے تھے

    سورہ احزاب، آیت 33:69
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مومنو خدا سے ڈرا کرو اور بات سیدھی کہا کرو

    سورہ احزاب، آیت 33:70
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    لوگو خدا کے جو تم پر احسانات ہیں ان کو یاد کرو۔ کیا خدا کے سوا کوئی اور خالق (اور رازق ہے) جو تم کو آسمان اور زمین سے رزق دے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں پس تم کہاں بہکے پھرتے ہو؟

    سورہ فاطر، آیت 35:3
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    لوگو خدا کا وعدہ سچا ہے۔ تو تم کو دنیا کی زندگی دھوکے میں نہ ڈال دے اور نہ (شیطان) فریب دینے والا تمہیں فریب دے

    سورہ فاطر، آیت 35:5
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    لوگو تم (سب) خدا کے محتاج ہو اور خدا بےپروا سزاوار (حمد وثنا) ہے

    سورہ فاطر، آیت 35:15
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور گنہگارو! آج الگ ہوجاؤ

    سورہ یٰسین، آیت 36:59
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہہ دو کہ اے نادانو! تم مجھ سے یہ کہتے ہو کہ میں غیر خدا کی پرستش کرنے لگوں

    سورہ زمر، آیت 39:64
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور وہ تمہیں اپنی نشانیاں دکھاتا ہے تو تم خدا کی کن کن نشانیوں کو نہ مانو گے

    سورہ مومن، آیت 40:81
  14. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور کہنے لگے کہ اے جادوگر اس عہد کے مطابق جو تیرے پروردگار نے تجھ سے کر رکھا ہے اس سے دعا کر بےشک ہم ہدایت یاب ہو جائیں گے

    سورہ زخرف، آیت 43:49
  15. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ خدا کی آیتیں ہیں جو ہم تم کو سچائی کے ساتھ پڑھ کر سناتے ہیں۔ تو یہ خدا اور اس کی آیتوں کے بعد کس بات پر ایمان لائیں گے؟

    سورہ جاثیہ، آیت 45:6
  16. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے اہل ایمان! اگر تم خدا کی مدد کرو گے تو وہ بھی تمہاری مدد کرے گا اور تم کو ثابت قدم رکھے گا

    سورہ محمد، آیت 47:7
  17. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مومنو! خدا کا ارشاد مانو اور پیغمبر کی فرمانبرداری کرو اور اپنے عملوں کو ضائع نہ ہونے دو

    سورہ محمد، آیت 47:33
  18. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مومنو! (کسی بات کے جواب میں) خدا اور اس کے رسول سے پہلے نہ بول اٹھا کرو اور خدا سے ڈرتے رہو۔ بےشک خدا سنتا جانتا ہے

    سورہ حجرات، آیت 49:1
  19. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے اہل ایمان! اپنی آوازیں پیغمبر کی آواز سے اونچی نہ کرو اور جس طرح آپس میں ایک دوسرے سے زور سے بولتے ہو (اس طرح) ان کے روبرو زور سے نہ بولا کرو (ایسا نہ ہو) کہ تمہارے اعمال ضائع ہوجائیں اور تم کو خبر بھی نہ ہو

    سورہ حجرات، آیت 49:2
  20. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مومنو! اگر کوئی بدکردار تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو خوب تحقیق کرلیا کرو (مبادا) کہ کسی قوم کو نادانی سے نقصان پہنچا دو۔ پھر تم کو اپنے کئے پر نادم ہونا پڑے

    سورہ حجرات، آیت 49:6