نَفَعَ
فعل · 31 بارمعنی: نفع دیتا ان کو · دوسرے تراجم: نفع دے گا, نفع دے گی اس کو, وہ نفع دیتا ہے, نفع دے سکتا ہم کو
قرآن میں صورتیں
- يَنفَعُ ×8
- يَنفَعُهُمْ ×4
- يَنفَعُكُمْ ×4
- يَنفَعُنَا ×3
- تَنفَعُ ×3
- تَنفَعُهَا ×1
- فَنَفَعَهَآ ×1
- يَنفَعُكَ ×1
نَفَعَ
معنی: نفع دیتا ان کو
نفع قرآن کی 27 سورتوں کی 42 آیات میں 42 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: نفع دیتا ان کو · دوسرے تراجم: نفع دے گا, نفع دے گی اس کو, وہ نفع دیتا ہے, نفع دے سکتا ہم کو
معنی: کسی نفع کا · دوسرے تراجم: ان دونوں کے نفع, نفع کے لحاظ سے, نفع کے, نفع کا
النفع: ما يستعان به في الوصول إلى الخيرات، وما يتوصل به إلى الخير فهو خير، فالنفع خير، وضده الضر. قال تعالى: ولا يملكون لأنفسهم ضرا ولا نفعا
قوله تعالى: ﴿فما تنفعهم﴾ [المدثر: 48] أي لم تغن عنهم ولم تجد عليهم. والنفع ضد الضر والضر. وقد قرئ: ﴿إن أراد بكم ضرا أو أراد بكم نفعا﴾ [الفتح: 11] و «ضر». وقد تقدم الكلام على الضر ومادته. وقال بعضهم: النفع ما يستعان به في الوصول إلى الخيرات، وما يتوصل به إلى الخير فهو خير. ويقال: نفع ينفع نفعا فهو نافع، وانتفع ينتفع…
42 میں سے آیات 21–40
(ابراہیم نے) کہا پھر تم خدا کو چھوڑ کر کیوں ایسی چیزوں کو پوجتے ہو جو نہ تمہیں کچھ فائدہ دے سکیں اور نقصان پہنچا سکیں؟
سورہ انبیاء، آیت 21:66یہ خدا کے سوا ایسی چیز کو پکارتا ہے جو نہ اسے نقصان پہنچائے اور نہ فائدہ دے سکے۔ یہی تو پرلے درجے کی گمراہی ہے
سورہ حج، آیت 22:12ایسے شخص کو پکارتا ہے جس کا نقصان فائدہ سے زیادہ قریب ہے۔ ایسا دوست برا بھی اور ایسا ہم صحبت بھی برا
سورہ حج، آیت 22:13اور (لوگوں نے) اس کے سوا اور معبود بنا لئے ہیں جو کوئی چیز بھی پیدا نہیں کرسکتے اور خود پیدا کئے گئے ہیں۔ اور نہ اپنے نقصان اور نفع کا کچھ اختیار رکھتے ہیں اور نہ مرنا ان کے اختیار میں ہے اور نہ جینا اور نہ مر کر اُٹھ کھڑے ہونا
سورہ فرقان، آیت 25:3اور یہ لوگ خدا کو چھوڑ کر ایسی چیز کی پرستش کر تے ہیں جو نہ ان کو فائدہ پہنچا سکے اور نہ ضرر۔ اور کافر اپنے پروردگار کی مخالفت میں بڑا زور مارتا ہے
سورہ فرقان، آیت 25:55یا تمہیں کچھ فائدے دے سکتے یا نقصان پہنچا سکتے ہیں؟
سورہ شعراء، آیت 26:73جس دن نہ مال ہی کچھ فائدہ دے سکا گا اور نہ بیٹے
سورہ شعراء، آیت 26:88اور فرعون کی بیوی نے کہا کہ (یہ) میری اور تمہاری (دونوں کی) آنکھوں کی ٹھنڈک ہے اس کو قتل نہ کرنا۔ شاید یہ ہمیں فائدہ پہنچائے یا ہم اُسے بیٹا بنالیں اور وہ انجام سے بےخبر تھے
سورہ قصص، آیت 28:9تو اس روز ظالم لوگوں کو ان کا عذر کچھ فائدہ نہ دے گا اور نہ اُن سے توبہ قبول کی جائے گی
سورہ روم، آیت 30:57کہہ دو کہ فیصلے کے دن کافروں کو ان کا ایمان لانا کچھ بھی فائدہ نہ دے گا اور نہ اُن کو مہلت دی جائے گی
سورہ سجدہ، آیت 32:29کہہ دو کہ اگر تم مرنے یا مارے سے بھاگتے ہو تو بھاگنا تم کو فائدہ نہیں دے گا اور اس وقت تم بہت ہی کم فائدہ اٹھاؤ گے
سورہ احزاب، آیت 33:16اور خدا کے ہاں (کسی کے لئے) سفارش فائدہ نہ دے گی مگر اس کے لئے جس کے بارے میں وہ اجازت بخشے۔ یہاں تک کہ جب ان کے دلوں سے اضطراب دور کردیا جائے گا تو کہیں گے تمہارے پروردگار نے کیا فرمایا ہے۔ (فرشتے) کہیں گے کہ حق (فرمایا ہے) اور وہ عالی رتبہ اور گرامی قدر ہے
سورہ سبا، آیت 34:23تو آج تم میں سے کوئی کسی کو نفع اور نقصان پہنچانے کا اختیار نہیں رکھتا۔ اور ہم ظالموں سے کہیں گے کہ دوزخ کے عذاب کا جس کو تم جھوٹ سمجھتے تھے مزہ چکھو
سورہ سبا، آیت 34:42جس دن ظالموں کو ان کی معذرت کچھ فائدہ نہ دے گی اور ان کے لئے لعنت اور برا گھر ہے
سورہ مومن، آیت 40:52لیکن جب وہ ہمارا عذاب دیکھ چکے (اس وقت) ان کے ایمان نے ان کو کچھ بھی فائدہ نہ دیا۔ (یہ) خدا کی عادت (ہے) جو اس کے بندوں (کے بارے) میں چلی آتی ہے۔ اور وہاں کافر گھاٹے میں پڑ گئے
سورہ مومن، آیت 40:85اور جب تم ظلم کرتے رہے تو آج تمہیں یہ بات فائدہ نہیں دے سکتی کہ تم (سب) عذاب میں شریک ہو
سورہ زخرف، آیت 43:39جو گنوار پیچھے رہ گئے وہ تم سے کہیں گے کہ ہم کو ہمارے مال اور اہل وعیال نے روک رکھا آپ ہمارے لئے (خدا سے) بخشش مانگیں۔ یہ لوگ اپنی زبان سے وہ بات کہتے ہیں جو ان کے دل میں نہیں ہے۔ کہہ دو کہ اگر خدا تم (لوگوں) کو نقصان پہنچانا چاہے یا تمہیں فائدہ پہنچانے کا ارادہ فرمائے تو کون ہے جو اس کے سامنے تمہارے لئے کسی بات کا کچھ اختیار رکھے (کوئی نہیں) بلکہ جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس سے واقف ہے
سورہ فتح، آیت 48:11اور نصیحت کرتے رہو کہ نصیحت مومنوں کو نفع دیتی ہے
سورہ ذاریات، آیت 51:55قیامت کے دن نہ تمہارے رشتے ناتے کام آئیں گے اور نہ اولاد۔ اس روز وہی تم میں فیصلہ کرے گا۔ اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس کو دیکھتا ہے
سورہ ممتحنہ، آیت 60:3(تو اس حال میں) سفارش کرنے والوں کی سفارش ان کے حق میں کچھ فائدہ نہ دے گی
سورہ مدثر، آیت 74:48