مواد پر جائیں
Quran Maqasid

أَهْلَكَ

قرآن میں أهلك

معنی: ہلاک کردیں ہم نے

أهلك قرآن کی 34 سورتوں کی 49 آیات میں 51 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
51
آیات
49
سورتیں
34
مادّہ
ه ل ك

أَهْلَكَ

فعل · 51 بار

معنی: ہلاک کردیں ہم نے · دوسرے تراجم: ہلاک کیا ہم نے, اور تاکہ وہ ہلاک کرے, تو ہلاک کردیا اس کو, ہلاک کر دے

قرآن میں صورتیں

  • أَهْلَكْنَا ×16
  • يُهْلِكَ ×4
  • أَهْلَكْنَٰهَا ×4
  • أَهْلَكْنَٰهُمْ ×4
  • فَأَهْلَكْنَٰهُم ×3
  • يُهْلِكُونَ ×2
  • نُّهْلِكَ ×2
  • أَهْلَكَ ×2

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الهلاك على ثلاثة أوجه:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الهاء واللام والكاف: يدل على كسر وسقوط. منه الهلاك: السقوط، ولذلك يقال للميت هلك. واهتلكت القطاة خوف البازي: رمت بنفسها على المهالك. فأما قول الهذلي:

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ ه ل ك پر مکمل اندراجات

أهلك والی آیات

49 میں سے آیات 21–40

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے اس سے پہلے بہت سے گروہوں کو ہلاک کردیا ہے۔ بھلا تم ان میں سے کسی کو دیکھتے ہو یا (کہیں) ان کی بھنک سنتے ہو

    سورہ مریم، آیت 19:98
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا یہ بات ان لوگوں کے لئے موجب ہدایت نہ ہوئی کہ ہم ان سے پہلے بہت سے لوگوں کو ہلاک کرچکے ہیں جن کے رہنے کے مقامات میں یہ چلتے پھرتے ہیں۔ عقل والوں کے لئے اس میں (بہت سی) نشانیاں ہیں

    سورہ طٰہٰ، آیت 20:128
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اگر ہم ان کو پیغمبر (کے بھیجنے) سے پیشتر کسی عذاب سے ہلاک کردیتے تو وہ کہتے کہ اے ہمارے پروردگار تو نے ہماری طرف کوئی پیغمبر کیوں نہ بھیجا کہ ہم ذلیل اور رسوا ہونے سے پہلے تیرے کلام (واحکام) کی پیروی کرتے

    سورہ طٰہٰ، آیت 20:134
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ان سے پہلے جن بستیوں کو ہم نے ہلاک کیا وہ ایمان نہیں لاتی تھیں۔ تو کیا یہ ایمان لے آئیں گے

    سورہ انبیاء، آیت 21:6
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر ہم نے ان کے بارے میں (اپنا) وعدہ سچا کردیا تو ان کو اور جس کو چاہا نجات دی اور حد سے نکل جانے والوں کو ہلاک کردیا

    سورہ انبیاء، آیت 21:9
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جس بستی (والوں) کو ہم نے ہلاک کردیا محال ہے کہ (وہ دنیا کی طرف رجوع کریں) وہ رجوع نہیں کریں گے

    سورہ انبیاء، آیت 21:95
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور بہت سی بستیاں ہیں کہ ہم نے ان کو تباہ کر ڈالا کہ وہ نافرمان تھیں۔ سو وہ اپنی چھتوں پر گری پڑی ہیں۔ اور (بہت سے) کنوئیں بےکار اور (بہت سے) محل ویران پڑے ہیں

    سورہ حج، آیت 22:45
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو انہوں نے ہود کو جھٹلایا تو ہم نے ان کو ہلاک کر ڈالا۔ بےشک اس میں نشانی ہے۔ اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے

    سورہ شعراء، آیت 26:139
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے کوئی بستی ہلاک نہیں کی مگر اس کے لئے نصیحت کرنے والے (پہلے بھیج دیتے) تھے

    سورہ شعراء، آیت 26:208
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے پہلی اُمتوں کے ہلاک کرنے کے بعد موسٰی کو کتاب دی جو لوگوں کے لئے بصیرت اور ہدایت اور رحمت ہے تاکہ وہ نصیحت پکڑیں

    سورہ قصص، آیت 28:43
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے بہت سی بستیوں کو ہلاک کر ڈالا جو اپنی (فراخی) معیشت میں اترا رہے تھے۔ سو یہ اُن کے مکانات ہیں جو اُن کے بعد آباد ہی نہیں ہوئے مگر بہت کم۔ اور اُن کے پیچھے ہم ہی اُن کے وارث ہوئے

    سورہ قصص، آیت 28:58
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    بولا کہ یہ (مال) مجھے میری دانش (کے زور) سے ملا ہے کیا اس کو معلوم نہیں کہ خدا نے اس سے پہلے بہت سی اُمتیں جو اس سے قوت میں بڑھ کر اور جمعیت میں بیشتر تھیں ہلاک کر ڈالی ہیں۔ اور گنہگاروں سے اُن کے گناہوں کے بارے میں پوچھا نہیں جائے گا

    سورہ قصص، آیت 28:78
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا اُن کو اس (امر) سے ہدایت نہ ہوئی کہ ہم نے اُن سے پہلے بہت سی اُمتوں کو جن کے مقامات سکونت میں یہ چلتے پھرتے ہیں ہلاک کر دیا۔ بیشک اس میں نشانیاں ہیں۔ تو یہ سنتے کیوں نہیں

    سورہ سجدہ، آیت 32:26
  14. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے ان سے پہلے بہت سے لوگوں کو ہلاک کردیا تھا اب وہ ان کی طرف لوٹ کر نہیں آئیں گے

    سورہ یٰسین، آیت 36:31
  15. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ہم نے ان سے پہلے بہت سی اُمتوں کو ہلاک کردیا تو وہ (عذاب کے وقت) لگے فریاد کرنے اور وہ رہائی کا وقت نہیں تھا

    سورہ ص، آیت 38:3
  16. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو جو ان میں سخت زور والے تھے ان کو ہم نے ہلاک کردیا اور اگلے لوگوں کی حالت گزر گئی

    سورہ زخرف، آیت 43:8
  17. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    بھلا یہ اچھے ہیں یا تُبّع کی قوم اور وہ لوگ جو تم سے پہلے ہوچکے ہیں۔ ہم نے ان (سب) کو ہلاک کردیا۔ بےشک وہ گنہگار تھے

    سورہ دخان، آیت 44:37
  18. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور کہتے ہیں کہ ہماری زندگی تو صرف دنیا ہی کی ہے کہ (یہیں) مرتے اور جیتے ہیں اور ہمیں تو زمانہ مار دیتا ہے۔ اور ان کو اس کا کچھ علم نہیں۔ صرف ظن سے کام لیتے ہیں

    سورہ جاثیہ، آیت 45:24
  19. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور تمہارے اردگرد کی بستیوں کو ہم نے ہلاک کر دیا۔ اور بار بار (اپنی) نشانیاں ظاہر کردیں تاکہ وہ رجوع کریں

    سورہ احقاف، آیت 46:27
  20. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پس (اے محمدﷺ) جس طرح اور عالی ہمت پیغمبر صبر کرتے رہے ہیں اسی طرح تم بھی صبر کرو اور ان کے لئے (عذاب) جلدی نہ مانگو۔ جس دن یہ اس چیز کو دیکھیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے تو (خیال کریں گے کہ) گویا (دنیا میں) رہے ہی نہ تھے مگر گھڑی بھر دن۔ (یہ قرآن) پیغام ہے۔ سو (اب) وہی ہلاک ہوں گے جو نافرمان تھے

    سورہ احقاف، آیت 46:35