فِرْعَوْن
اسمِ علم · 74 بارمعنی: فرعون
قرآن میں صورتیں
- فِرْعَوْنَ ×65
- وَفِرْعَوْنَ ×5
- يَٰفِرْعَوْنُ ×2
- لِفِرْعَوْنَ ×2
فِرْعَوْن
معنی: فرعون
فرعون قرآن کی 27 سورتوں کی 67 آیات میں 74 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: فرعون
67 میں سے آیات 21–40
اور جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ خدا نے جو تم پر مہربانیاں کی ہیں ان کو یاد کرو جب کہ تم کو فرعون کی قوم (کے ہاتھ) سے مخلصی دی وہ لوگ تمہیں بُرے عذاب دیتے تھے اور تمہارے بیٹوں کو مار ڈالتے تھے اور عورت ذات یعنی تمہاری لڑکیوں کو زندہ رہنے دیتے تھے اور اس میں تمہارے پروردگار کی طرف سے بڑی (سخت) آزمائش تھی
سورہ ابراہیم، آیت 14:6اور ہم نے موسیٰ کو نو کھلی نشانیاں دیں تو بنی اسرائیل سے دریافت کرلو کہ جب وہ ان کے پاس آئے تو فرعون نے ان سے کہا کہ موسیٰ میں خیال کرتا ہوں کہ تم پر جادو کیا گیا ہے
سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:101انہوں نے کہا کہ تم یہ جانتے ہو کہ آسمانوں اور زمین کے پروردگار کے سوا ان کو کسی نے نازل نہیں کیا۔ (اور وہ بھی تم لوگوں کے) سمجھانے کو۔ اور اے فرعون میں خیال کرتا ہوں کہ تم ہلاک ہوجاؤ گے
سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:102تم فرعون کے پاس جاؤ (کہ) وہ سرکش ہو رہا ہے
سورہ طٰہٰ، آیت 20:24دونوں فرعون کے پاس جاؤ وہ سرکش ہو رہا ہے
سورہ طٰہٰ، آیت 20:43تو فرعون لوٹ گیا اور اپنے سامان جمع کرکے پھر آیا
سورہ طٰہٰ، آیت 20:60پھر فرعون نے اپنے لشکر کے ساتھ ان کا تعاقب کیا تو دریا (کی موجوں) نے ان پر چڑھ کر انہیں ڈھانک لیا (یعنی ڈبو دیا)
سورہ طٰہٰ، آیت 20:78اور فرعون نے اپنی قوم کو گمراہ کردیا اور سیدھے رستے پر نہ ڈالا
سورہ طٰہٰ، آیت 20:79(یعنی) فرعون اور اس کی جماعت کی طرف، تو انہوں نے تکبر کیا اور وہ سرکش لوگ تھے
سورہ مومنون، آیت 23:46(یعنی) قوم فرعون کے پاس، کیا یہ ڈرتے نہیں
سورہ شعراء، آیت 26:11تو دونوں فرعون کے پاس جاؤ اور کہو کہ ہم تمام جہان کے مالک کے بھیجے ہوئے ہیں
سورہ شعراء، آیت 26:16فرعون نے کہا کہ تمام جہان مالک کیا
سورہ شعراء، آیت 26:23جب جادوگر آگئے تو فرعون سے کہنے لگے اگر ہم غالب رہے تو ہمیں صلہ بھی عطا ہوگا؟
سورہ شعراء، آیت 26:41تو انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈالیں اور کہنے لگے کہ فرعون کے اقبال کی قسم ہم ضرور غالب رہیں گے
سورہ شعراء، آیت 26:44تو فرعون نے شہروں میں نقیب راونہ کئے
سورہ شعراء، آیت 26:53اور اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈالو سفید نکلے گا۔ (ان دو معجزوں کے ساتھ جو) نو معجزوں میں (داخل ہیں) فرعون اور اس کی قوم کے پاس جاؤ کہ وہ بےحکم لوگ ہیں
سورہ نمل، آیت 27:12(اے محمدﷺ) ہم تمہیں موسٰی اور فرعون کے کچھ حالات مومن لوگوں کو سنانے کے لئے صحیح صحیح سناتے ہیں
سورہ قصص، آیت 28:3کہ فرعون نے ملک میں سر اُٹھا رکھا تھا اور وہاں کے باشندوں کو گروہ گروہ بنا رکھا تھا اُن میں سے ایک گروہ کو (یہاں تک) کمزور کر دیا تھا کہ اُن کے بیٹوں کو ذبح کر ڈالتا اور اُن کی لڑکیوں کو زندہ رہنے دیتا۔ بیشک وہ مفسدوں میں تھا
سورہ قصص، آیت 28:4اور ملک میں ان کو قدرت دیں اور فرعون اور ہامان اور اُن کے لشکر کو وہ چیزیں دکھا دیں جس سے وہ ڈرتے تھے
سورہ قصص، آیت 28:6تو فرعون کے لوگوں نے اس کو اُٹھا لیا اس لئے کہ (نتیجہ یہ ہونا تھا کہ) وہ اُن کا دشمن اور (ان کے لئے موجب) غم ہو۔ بیشک فرعون اور ہامان اور اُن کے لشکر چوک گئے
سورہ قصص، آیت 28:8