وَلَد
اسم · 56 بارمعنی: اولاد · دوسرے تراجم: کوئی بیٹا, اس کے بچے کی وجہ سے, بچے کی وجہ سے, ایک بچہ
قرآن میں صورتیں
- وَلَدٌ ×14
- وَلَدًا ×13
- أَوْلَٰدَكُمْ ×7
- أَوْلَٰدُهُم ×6
- وَأَوْلَٰدُكُمْ ×3
- أَوْلَٰدَهُنَّ ×2
- وَأَوْلَٰدًا ×2
- وَٱلْأَوْلَٰدِ ×2
وَلَد
معنی: اولاد
ولد قرآن کی 30 سورتوں کی 55 آیات میں 65 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: اولاد · دوسرے تراجم: کوئی بیٹا, اس کے بچے کی وجہ سے, بچے کی وجہ سے, ایک بچہ
معنی: کیا میں جنم دو گی · دوسرے تراجم: وہ پیدا ہوا, میں پیدا ہوا
الولد: المولود. يقال للواحد والجمع والصغير والكبير. قال الله تعالى: فإن لم يكن له ولد
الواو واللام والدال: أصل صحيح، وهو دليل النجل والنسل، ثم يقاس عليه غيره. من ذلك الولد، وهو للواحد والجميع، ويقال للواحد ولد أيضا. والوليدة الأنثى، والجمع ولائد. وتولد الشيء عن الشيء: حصل عنه. واللدة نقصانه الواو لأن أصله ولدة.
55 میں سے آیات 21–40
اور اپنی اولاد کو مفلسی کے خوف سے قتل نہ کرنا۔ (کیونکہ) ان کو اور تم کو ہم ہی رزق دیتے ہیں۔ کچھ شک نہیں کہ ان کا مار ڈالنا بڑا سخت گناہ ہے
سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:31اور ان میں سے جس کو بہکا سکے اپنی آواز سے بہکاتا رہ۔ اور ان پر اپنے سواروں اور پیاروں کو چڑھا کر لاتا رہ اور ان کے مال اور اولاد میں شریک ہوتا رہ اور ان سے وعدے کرتا رہ۔ اور شیطان جو وعدے ان سے کرتا ہے سب دھوکا ہے
سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:64اور کہو کہ سب تعریف خدا ہی کو ہے جس نے نہ تو کسی کو بیٹا بنایا ہے اور نہ اس کی بادشاہی میں کوئی شریک ہے اور نہ اس وجہ سے کہ وہ عاجز وناتواں ہے کوئی اس کا مددگار ہے اور اس کو بڑا جان کر اس کی بڑائی کرتے رہو
سورہ بنی اسرائیل، آیت 17:111اور ان لوگوں کو بھی ڈرائے جو کہتے ہیں کہ خدا نے (کسی کو) بیٹا بنا لیا ہے
سورہ کہف، آیت 18:4اور (بھلا) جب تم اپنے باغ میں داخل ہوئے تو تم نے ماشاالله لاقوة الابالله کیوں نہ کہا۔ اگر تم مجھے مال واولاد میں اپنے سے کمتر دیکھتے ہو
سورہ کہف، آیت 18:39اور جس دن وہ پیدا ہوئے اور جس دن وفات پائیں گے اور جس دن زندہ کرکے اٹھائے جائیں گے۔ ان پر سلام اور رحمت (ہے)
سورہ مریم، آیت 19:15اور جس دن میں پیدا ہوا اور جس دن مروں گا اور جس دن زندہ کرکے اٹھایا جاؤں گا مجھ پر سلام (ورحمت) ہے
سورہ مریم، آیت 19:33خدا کو سزاوار نہیں کہ کسی کو بیٹا بنائے۔ وہ پاک ہے جب کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو اس کو یہی کہتا ہے کہ ہوجا تو وہ ہوجاتی ہے
سورہ مریم، آیت 19:35بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جس نے ہماری آیتوں سے کفر کیا اور کہنے لگا کہ (اگر میں ازسرنو زندہ ہوا بھی تو یہی) مال اور اولاد مجھے (وہاں) ملے گا
سورہ مریم، آیت 19:77اور کہتے ہیں کہ خدا بیٹا رکھتا ہے
سورہ مریم، آیت 19:88کہ انہوں نے خدا کے لئے بیٹا تجویز کیا
سورہ مریم، آیت 19:91اور خدا کو شایاں نہیں کہ کسی کو بیٹا بنائے
سورہ مریم، آیت 19:92اور کہتے ہیں کہ خدا بیٹا رکھتا ہے۔ وہ پاک ہے (اس کے نہ بیٹا ہے نہ بیٹی) بلکہ (جن کو یہ لوگ اس کے بیٹے بیٹیاں سمجھتے ہیں) وہ اس کے عزت والے بندے ہیں
سورہ انبیاء، آیت 21:26خدا نے نہ تو (اپنا) کسی کو بیٹا بنایا ہے اور نہ اس کے ساتھ کوئی معبود ہے، ایسا ہوتا تو ہر معبود اپنی اپنی مخلوقات کو لے کر چل دیتا اور ایک دوسرے پر غالب آجاتا۔ یہ لوگ جو کچھ خدا کے بارے میں بیان کرتے ہیں خدا اس سے پاک ہے
سورہ مومنون، آیت 23:91وہی کہ آسمان اور زمین کی بادشاہی اسی کی ہے اور جس نے (کسی کو) بیٹا نہیں بنایا اور جس کا بادشاہی میں کوئی شریک نہیں اور جس نے ہر چیز کو پیدا کیا اور پھر اس کا ایک اندازہ ٹھہرایا
سورہ فرقان، آیت 25:2اور فرعون کی بیوی نے کہا کہ (یہ) میری اور تمہاری (دونوں کی) آنکھوں کی ٹھنڈک ہے اس کو قتل نہ کرنا۔ شاید یہ ہمیں فائدہ پہنچائے یا ہم اُسے بیٹا بنالیں اور وہ انجام سے بےخبر تھے
سورہ قصص، آیت 28:9لوگو اپنے پروردگار سے ڈرو اور اُس دن کا خوف کرو کہ نہ تو باپ اپنے بیٹے کے کچھ کام آئے۔ اور نہ بیٹا باپ کے کچھ کام آسکے۔ بیشک خدا کا وعدہ سچا ہے پس دنیا کی زندگی تم کو دھوکے میں نہ ڈال دے۔ اور نہ فریب دینے والا (شیطان) تمہیں خدا کے بارے میں کسی طرح کا فریب دے
سورہ لقمان، آیت 31:33اور (یہ بھی) کہنے لگے کہ ہم بہت سا مال اور اولاد رکھتے ہیں اور ہم کو عذاب نہیں ہوگا
سورہ سبا، آیت 34:35اور تمہارا مال اور اولاد ایسی چیز نہیں کہ تم کو ہمارا مقرب بنا دیں۔ ہاں (ہمارا مقرب وہ ہے) جو ایمان لایا اور عمل نیک کرتا رہا۔ ایسے ہی لوگوں کو ان کے اعمال کے سبب دگنا بدلہ ملے گا اور وہ خاطر جمع سے بالاخانوں میں بیٹھے ہوں گے
سورہ سبا، آیت 34:37کہ خدا کے اولاد ہے کچھ شک نہیں کہ یہ جھوٹے ہیں
سورہ صافات، آیت 37:152