مواد پر جائیں
Quran Maqasid

يَشْعُرُ

قرآن میں يشعر

معنی: وہ شعور رکھتے

يشعر قرآن کی 15 سورتوں کی 27 آیات میں 27 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
27
آیات
27
سورتیں
15
مادّہ
ش ع ر

يَشْعُرُ

فعل · 25 بار

معنی: وہ شعور رکھتے · دوسرے تراجم: شعور رکھتے تھے, شعور رکھتے ہوں گے, شعور رکھتے ہوں, تم شعور رکھتے

قرآن میں صورتیں

  • يَشْعُرُونَ ×21
  • تَشْعُرُونَ ×4

يُشْعِرُ

فعل · 2 بار

معنی: چیز سمجھائے تم کو۔ شعور دے تم کو · دوسرے تراجم: جتائے/ خبر دے

قرآن میں صورتیں

  • يُشْعِرُكُمْ ×1
  • يُشْعِرَنَّ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الشعر معروف، وجمعه أشعار قال الله تعالى:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

الشين والعين والراء أصلان معروفان، يدل أحدهما على ثبات، والآخر على علم وعلم.

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ ش ع ر پر مکمل اندراجات

يشعر والی آیات

27 میں سے آیات 1–20

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ (اپنے پندار میں) خدا کو اور مومنوں کو چکما دیتے ہیں مگر (حقیقت میں) اپنے سوا کسی کو چکما نہیں دیتے اور اس سے بے خبر ہیں

    سورہ بقرہ، آیت 2:9
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    دیکھو یہ بلاشبہ مفسد ہیں، لیکن خبر نہیں رکھتے

    سورہ بقرہ، آیت 2:12
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو لوگ خدا کی راہ میں مارے جائیں ان کی نسبت یہ کہنا کہ وہ مرے ہوئے ہیں (وہ مردہ نہیں) بلکہ زندہ ہیں لیکن تم نہیں جانتے

    سورہ بقرہ، آیت 2:154
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اے اہل اسلام) بعضے اہلِ کتاب اس بات کی خواہش رکھتے ہیں کہ تم کو گمراہ کر دیں مگر یہ (تم کو کیا گمراہ کریں گے) اپنے آپ کو ہی گمراہ کر رہے ہیں اور نہیں جانتے

    سورہ آلِ عمران، آیت 3:69
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ اس سے (اوروں کو بھی) روکتے ہیں اور خود بھی پرے رہتے ہیں مگر (ان باتوں سے) اپنے آپ ہی کو ہلاک کرتے ہیں اور (اس سے) بےخبر ہیں

    سورہ انعام، آیت 6:26
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور یہ لوگ خدا کی سخت سخت قسمیں کھاتے ہیں کہ اگر ان کے پاس کوئی نشانی آئے تو وہ اس پر ضروری ایمان لے آئیں۔ کہہ دو کہ نشانیاں تو سب خدا ہی کے پاس ہیں۔ اور (مومنو!) تمہیں کیا معلوم ہے (یہ تو ایسے بدبخت ہیں کہ ان کے پاس) نشانیاں آ بھی جائیں تب بھی ایمان نہ لائیں

    سورہ انعام، آیت 6:109
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اسی طرح ہم نے ہر بستی میں بڑے بڑے مجرم پیدا کئے کہ ان میں مکاریاں کرتے رہیں اور جو مکاریاں یہ کرتے ہیں ان کا نقصان انہیں کو ہے اور (اس سے) بےخبر ہیں

    سورہ انعام، آیت 6:123
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر ہم نے تکلیف کو آسودگی سے بدل دیا یہاں تک کہ (مال واولاد میں) زیادہ ہوگئے تو کہنے لگے کہ اس طرح کا رنج وراحت ہمارے بڑوں کو بھی پہنچتا رہا ہے تو ہم نے ان کو ناگہاں پکڑلیا اور وہ (اپنے حال میں) بےخبر تھے

    سورہ اعراف، آیت 7:95
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    غرض جب وہ اس کو لے گئے اور اس بات پر اتفاق کرلیا کہ اس کو گہرے کنویں میں ڈال دیں۔ تو ہم نے یوسف کی طرف وحی بھیجی کہ (ایک وقت ایسا آئے گا کہ) تم ان کے اس سلوک سے آگاہ کرو گے اور ان کو (اس وحی کی) کچھ خبر نہ ہوگی

    سورہ یوسف، آیت 12:15
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا یہ اس (بات) سے بےخوف ہیں کہ ان پر خدا کا عذاب نازل ہو کر ان کو ڈھانپ لے یا ان پر ناگہاں قیامت آجائے اور انہیں خبر بھی نہ ہو

    سورہ یوسف، آیت 12:107
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    لاشیں ہیں بےجان۔ ان کو یہ بھی تو معلوم نہیں کہ اٹھائے کب جائیں گے

    سورہ نحل، آیت 16:21
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ان سے پہلے لوگوں نے بھی (ایسی ہی) مکاریاں کی تھیں تو خدا (کا حکم) ان کی عمارت کے ستونوں پر آپہنچا اور چھت ان پر ان کے اوپر سے گر پڑی اور (ایسی طرف سے) ان پر عذاب آ واقع ہوا جہاں سے ان کو خیال بھی نہ تھا

    سورہ نحل، آیت 16:26
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا جو لوگ بری بری چالیں چلتے ہیں اس بات سے بےخوف ہیں کہ خدا ان کو زمین میں دھنسا دے یا (ایسی طرف سے) ان پر عذاب آجائے جہاں سے ان کو خبر ہی نہ ہو

    سورہ نحل، آیت 16:45
  14. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اس طرح ہم نے ان کو اٹھایا تاکہ آپس میں ایک دوسرے سے دریافت کریں۔ ایک کہنے والے نے کہا کہ تم (یہاں) کتنی مدت رہے؟ انہوں نے کہا کہ ایک دن یا اس سے بھی کم۔ انہوں نے کہا کہ جتنی مدت تم رہے ہو تمہارا پروردگار ہی اس کو خوب جانتا ہے۔ تو اپنے میں سے کسی کو یہ روپیہ دے کر شہر کو بھیجو وہ دیکھے کہ نفیس کھانا کون سا ہے تو اس میں سے کھانا لے آئے اور آہستہ آہستہ آئے جائے اور تمہارا حال کسی کو نہ بتائے

    سورہ کہف، آیت 18:19
  15. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو (اس سے) ان کی بھلائی میں جلدی کر رہے ہیں (نہیں) بلکہ یہ سمجھتے ہی نہیں

    سورہ مومنون، آیت 23:56
  16. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ان کا حساب (اعمال) میرے پروردگار کے ذمے ہے کاش تم سمجھو

    سورہ شعراء، آیت 26:113
  17. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ ان پر ناگہاں آ واقع ہوگا اور انہیں خبر بھی نہ ہوگی

    سورہ شعراء، آیت 26:202
  18. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہاں تک کہ جب چیونٹیوں کے میدان میں پہنچے تو ایک چیونٹی نے کہا کہ چیونٹیوں اپنے اپنے بلوں میں داخل ہو جاؤ ایسا نہ ہو کہ سلیمان اور اس کے لشکر تم کو کچل ڈالیں اور ان کو خبر بھی نہ ہو

    سورہ نمل، آیت 27:18
  19. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور وہ ایک چال چلے اور ان کو کچھ خبر نہ ہوئی

    سورہ نمل، آیت 27:50
  20. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہہ دو کہ جو لوگ آسمانوں اور زمین میں ہیں خدا کے سوا غیب کی باتیں نہیں جانتے۔ اور نہ یہ جانتے ہیں کہ کب (زندہ کرکے) اٹھائے جائیں گے

    سورہ نمل، آیت 27:65