مواد پر جائیں
Quran Maqasid

قَصَّ

قرآن میں قص

معنی: ذکر کیا ہم نے ان کا

قص قرآن کی 11 سورتوں کی 18 آیات میں 20 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
20
آیات
18
سورتیں
11
مادّہ
ق ص ص

قَصَّ

فعل · 20 بار

معنی: ذکر کیا ہم نے ان کا · دوسرے تراجم: ہم بیان کرتے ہیں, بیان کیا ہم نے, وہ بیان کرتا ہے, جو بیان کرتے

قرآن میں صورتیں

  • نَقُصُّ ×5
  • يَقُصُّ ×2
  • يَقُصُّونَ ×2
  • قَصَصْنَا ×2
  • قَصَصْنَٰهُمْ ×1
  • نَقْصُصْهُمْ ×1
  • فَلَنَقُصَّنَّ ×1
  • فَٱقْصُصِ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

القص: تتبع الأثر، يقال: قصصت أثره، والقصص: الأثر. قال تعالى: فارتدا على آثارهما قصصا

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿نحن نقص عليك أحسن القصص﴾ [يوسف:3] أي نبين لك أحسن البيان، من قولهم: قص فلان الخبر أي أتى بقصته من قصها، وأصله من قص الأثر أي تتبعه حتى عرف صاحبه أين سلك. والقصص: الأثر نفسه؛ قال تعالى: ﴿فارتدا على آثارهما قصصا﴾ [الكهف:64] ومنه القصيص: وهو ما يبقى من الكلأ بعد تتبعه بالرعي والجز.

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ق ص ص پر مکمل اندراجات

قص والی آیات

18 میں سے آیات 1–18

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور بہت سے پیغمبر ہیں جن کے حالات ہم تم سے پیشتر بیان کرچکے ہیں اور بہت سے پیغمبر ہیں جن کے حالات تم سے بیان نہیں کئے۔ اور موسیٰ سے تو خدا نے باتیں بھی کیں

    سورہ نساء، آیت 4:164
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہہ دو کہ میں تو اپنے پروردگار کی دلیل روشن پر ہوں اور تم اس کی تکذیب کرتے ہو۔ جس چیز (یعنی عذاب) کے لئے تم جلدی کر رہے ہو وہ میرے پاس نہیں ہے (ایسا) حکم الله ہی کے اختیار میں ہے وہ سچی بات بیان فرماتا ہے اور وہ سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے

    سورہ انعام، آیت 6:57
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے جنّوں اور انسانوں کی جماعت کیا تمہارے پاس تم ہی میں سے پیغمبر نہیں آتے رہے جو میری آیتیں تم کو پڑھ پڑھ کر سناتے اور اس دن کے سامنے آموجود ہونے سے ڈراتے تھے وہ کہیں گے کہ (پروردگار) ہمیں اپنے گناہوں کا اقرار ہے ان لوگوں کو دنیاکی زندگی نے دھوکے میں ڈال رکھا تھا اور (اب) خود اپنے اوپر گواہی دی کہ کفر کرتے تھے

    سورہ انعام، آیت 6:130
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    پھر اپنے علم سے ان کے حالات بیان کریں گے اور ہم کہیں غائب تو نہیں تھے

    سورہ اعراف، آیت 7:7
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اے نبی آدم! (ہم تم کو یہ نصیحت ہمیشہ کرتے رہے ہیں کہ) جب ہمارے پیغمبر تمہارے پاس آیا کریں اور ہماری آیتیں تم کو سنایا کریں (تو ان پر ایمان لایا کرو) کہ جو شخص (ان پر ایمان لا کر خدا سے) ڈرتا رہے گا اور اپنی حالت درست رکھے گا تو ایسے لوگوں کو نہ کچھ خوف ہوگا اور نہ وہ غمناک ہوں گے

    سورہ اعراف، آیت 7:35
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ بستیاں ہیں جن کے کچھ حالات ہم تم کو سناتے ہیں۔ اور ان کے پاس ان کے پیغمبر نشانیاں لے کر آئے۔ مگر وہ ایسے نہیں تھے کہ جس چیز کو پہلے جھٹلا چکے ہوں اسے مان لیں اسی طرح خدا کافروں کے دلوں پر مہر لگا دیتا ہے

    سورہ اعراف، آیت 7:101
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اگر ہم چاہتے تو ان آیتوں سے اس (کے درجے) کو بلند کر دیتے مگر وہ تو پستی کی طرف مائل ہوگیا اور اپنی خواہش کے پیچھے چل پڑا۔ تو اس کی مثال کتے کی سی ہوگئی کہ اگر سختی کرو تو زبان نکالے رہے اور یونہی چھوڑ دو تو بھی زبان نکالے رہے۔ یہی مثال ان لوگوں کی ہے جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تو ان سے یہ قصہ بیان کردو۔ تاکہ وہ فکر کریں

    سورہ اعراف، آیت 7:176
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ (پرانی) بستیوں کے تھوڑے سے حالات ہیں جو ہم تم سے بیان کرتے ہیں۔ ان میں سے بعض تو باقی ہیں اور بعض کا تہس نہس ہوگیا

    سورہ ہود، آیت 11:100
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اے محمدﷺ) اور پیغمبروں کے وہ سب حالات جو ہم تم سے بیان کرتے ہیں ان سے ہم تمہارے دل کو قائم رکھتے ہیں۔ اور ان (قصص) میں تمہارے پاس حق پہنچ گیا اور یہ مومنوں کے لیے نصیحت اور عبرت ہے

    سورہ ہود، آیت 11:120
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اے پیغمبر) ہم اس قرآن کے ذریعے سے جو ہم نے تمہاری طرف بھیجا ہے تمہیں ایک نہایت اچھا قصہ سناتے ہیں اور تم اس سے پہلے بےخبر تھے

    سورہ یوسف، آیت 12:3
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بیٹا اپنے خواب کا ذکر اپنے بھائیوں سے نہ کرنا نہیں تو وہ تمہارے حق میں کوئی فریب کی چال چلیں گے۔ کچھ شک نہیں کہ شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے

    سورہ یوسف، آیت 12:5
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور چیزیں ہم تم سے پہلے بیان کرچکے ہیں وہ ہم نے یہودیوں پر حرام کردی تھیں۔ اور ہم نے ان پر کچھ ظلم نہیں کیا بلکہ وہی اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے

    سورہ نحل، آیت 16:118
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ہم اُن کے حالات تم سے صحیح صحیح بیان کرتے ہیں۔ وہ کئی جوان تھے جو اپنے پروردگار پر ایمان لائے تھے اور ہم نے ان کو اور زیادہ ہدایت دی تھی

    سورہ کہف، آیت 18:13
  14. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اس طرح پر ہم تم سے وہ حالات بیان کرتے ہیں جو گذر چکے ہیں۔ اور ہم نے تمہیں اپنے پاس سے نصیحت (کی کتاب) عطا فرمائی ہے

    سورہ طٰہٰ، آیت 20:99
  15. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    بےشک یہ قرآن بنی اسرائیل کے سامنے اکثر باتیں جن میں وہ اختلاف کرتے ہیں، بیان کر دیتا ہے

    سورہ نمل، آیت 27:76
  16. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اس کی بہن سے کہا کہ اس کے پیچھے پیچھے چلی جا تو وہ اُسے دور سے دیکھتی رہی اور ان (لوگوں) کو کچھ خبر نہ تھی

    سورہ قصص، آیت 28:11
  17. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (تھوڑی دیر کے بعد) ان میں سے ایک عورت جو شرماتی اور لجاتی چلی آتی تھی۔ موسٰی کے پاس آئی اور کہنے لگی کہ تم کو میرے والد بلاتے ہیں کہ تم نے جو ہمارے لئے پانی پلایا تھا اس کی تم کو اُجرت دیں۔ جب وہ اُن کے پاس آئے اور اُن سے اپنا ماجرا بیان کیا تو اُنہوں نے کہا کہ کچھ خوف نہ کرو۔ تم ظالم لوگوں سے بچ آئے ہو

    سورہ قصص، آیت 28:25
  18. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے تم سے پہلے (بہت سے) پیغمبر بھیجے۔ ان میں کچھ تو ایسے ہیں جن کے حالات تم سے بیان کر دیئے ہیں اور کچھ ایسے ہیں جن کے حالات بیان نہیں کئے۔ اور کسی پیغمبر کا مقدور نہ تھا کہ خدا کے حکم کے سوا کوئی نشانی لائے۔ پھر جب خدا کا حکم آپہنچا تو انصاف کے ساتھ فیصلہ کردیا گیا اور اہل باطل نقصان میں پڑ گئے

    سورہ مومن، آیت 40:78