جَنَّة
اسم · 96 بارمعنی: باغات میں · دوسرے تراجم: باغات ہیں, ایک باغ کے ہے, ایک باغ, اور جنت کے
قرآن میں صورتیں
- جَنَّٰتٍ ×62
- جَنَّةٍۭ ×11
- وَجَنَّٰتٌ ×7
- جَنَّتَانِ ×3
- وَجَنَّةٍ ×2
- جَنَّتَيْنِ ×2
- ٱلْجَنَّتَيْنِ ×2
- جَنَّتَكَ ×2
جَنَّة
معنی: باغات میں
جنة قرآن کی 67 سورتوں کی 154 آیات میں 159 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: باغات میں · دوسرے تراجم: باغات ہیں, ایک باغ کے ہے, ایک باغ, اور جنت کے
معنی: جنت میں · دوسرے تراجم: جنت کے, جنت کی طرف
معنی: کوئی جنون · دوسرے تراجم: جنوں سے, جنون ہے
معنی: ڈھال
ودهم. وجميع وأجمع وأجمعون يستعمل لتأكيد الاجتماع على الأمر، فأما أجمعون فتوصف به المعرفة، ولا يصح نصبه على الحال. نحو قوله تعالى: فسجد الملائكة كلهم أجمعون [الحجر/ 30] ، وأتوني بأهلكم أجمعين [يوسف/ 93] ، فأما جميع فإنه قد ينصب على الحال فيؤكد به من حيث المعنى، نحو: اهبطوا منها جميعا [البقرة/ 38] ، وقال: فكيدوني جميعا…
قوله تعالى: ﴿جنات﴾ [البقرة: 25] و ﴿جنة﴾ [البقرة: 35] الجنة: قيل: هي في الأصل البستان ذو الشجر الساتر بأشجاره الأرض. وقد يطلق على الأشجار نفسها جنة. وأنشد لزهير: [من البسيط].
154 میں سے آیات 61–80
تو عجب نہیں کہ میرا پروردگار مجھے تمہارے باغ سے بہتر عطا فرمائے اور اس (تمہارے باغ) پر آسمان سے آفت بھیج دے تو وہ صاف میدان ہوجائے
سورہ کہف، آیت 18:40جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کئے ان کے لئے بہشت کے باغ مہمانی ہوں گے
سورہ کہف، آیت 18:107ہاں جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور عمل نیک کئے تو اسے لوگ بہشت میں داخل ہوں گے اور ان کا ذرا نقصان نہ کیا جائے گا
سورہ مریم، آیت 19:60(یعنی) بہشت جاودانی (میں) جس کا خدا نے اپنے بندوں سے وعدہ کیا ہے (اور جو ان کی آنکھوں سے) پوشیدہ (ہے) ۔ بےشک اس کا وعدہ (نیکوکاروں کے سامنے) آنے والا ہے
سورہ مریم، آیت 19:61یہی وہ جنت ہے جس کا ہم اپنے بندوں میں سے ایسے شخص کو وارث بنائیں گے جو پرہیزگار ہوگا
سورہ مریم، آیت 19:63(یعنی) ہمیشہ رہنے کے باغ جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ ہمیشہ ان میں رہیں گے۔ اور یہ اس شخص کا بدلہ ہے جو پاک ہوا
سورہ طٰہٰ، آیت 20:76ہم نے فرمایا کہ آدم یہ تمہارا اور تمہاری بیوی کا دشمن ہے تو یہ کہیں تم دونوں کو بہشت سے نکلوا نہ دے۔ پھر تم تکلیف میں پڑجاؤ
سورہ طٰہٰ، آیت 20:117تو دونوں نے اس درخت کا پھل کھا لیا تو ان پر ان کی شرمگاہیں ظاہر ہوگئیں اور وہ اپنے (بدنوں) پر بہشت کے پتّے چپکانے لگے۔ اور آدم نے اپنے پروردگار کے حکم خلاف کیا تو (وہ اپنے مطلوب سے) بےراہ ہو گئے
سورہ طٰہٰ، آیت 20:121جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے خدا ان کو بہشتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں چل رہیں ہیں۔ کچھ شک نہیں کہ خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے
سورہ حج، آیت 22:14جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے خدا ان کو بہشتوں میں داخل کرے گا جن کے تلے نہریں بہہ رہیں ہیں۔ وہاں ان کو سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور موتی۔ اور وہاں ان کا لباس ریشمی ہوگا
سورہ حج، آیت 22:23اس روز بادشاہی خدا ہی کی ہوگی۔ اور ان میں فیصلہ کردے گا تو جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے وہ نعمت کے باغوں میں ہوں گے
سورہ حج، آیت 22:56پھر ہم نے اس سے تمہارے لئے کھجوروں اور انگوروں کے باغ بنائے، ان میں تمہارے لئے بہت سے میوے پیدا ہوتے ہیں۔ اور ان میں سے تم کھاتے بھی ہو
سورہ مومنون، آیت 23:19اس آدمی کو تو دیوانگی (کا عارضہ) ہے تو اس کے بارے میں کچھ مدت انتظار کرو
سورہ مومنون، آیت 23:25کیا یہ کہتے ہیں کہ اسے سودا ہے (نہیں) بلکہ وہ ان کے پاس حق کو لے کر آئے ہیں اور ان میں سے اکثر حق کو ناپسند کرتے ہیں
سورہ مومنون، آیت 23:70یا اس کی طرف (آسمان سے) خزانہ اتارا جاتا یا اس کا کوئی باغ ہوتا کہ اس میں کھایا کرتا۔ اور ظالم کہتے ہیں کہ تم تو ایک جادو زدہ شخص کی پیروی کرتے ہو
سورہ فرقان، آیت 25:8وہ (خدا) بہت بابرکت ہے جو اگر چاہے تو تمہارے لئے اس سے بہتر (چیزیں) بنا دے (یعنی) باغات جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں۔ نیز تمہارے لئے محل بنادے
سورہ فرقان، آیت 25:10پوچھو کہ یہ بہتر ہے یا بہشت جاودانی جس کا پرہیزگاروں سے وعدہ ہے۔ یہ ان (کے عملوں) کا بدلہ اور رہنے کا ٹھکانہ ہوگا
سورہ فرقان، آیت 25:15اس دن اہل جنت کا ٹھکانا بھی بہتر ہوگا اور مقام استراحت بھی ہوگا
سورہ فرقان، آیت 25:24تو ہم نے ان کو باغوں اور چشموں سے نکال دیا
سورہ شعراء، آیت 26:57اور مجھے نعمت کی بہشت کے وارثوں میں کر
سورہ شعراء، آیت 26:85