مواد پر جائیں
Quran Maqasid

عَمِلَ

قرآن میں عمل

معنی: تم عمل کرتے ہو

عمل قرآن کی 67 سورتوں کی 309 آیات میں 347 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
347
آیات
309
سورتیں
67
مادّہ
ع م ل

عَمِلَ

فعل · 276 بار

معنی: تم عمل کرتے ہو · دوسرے تراجم: وہ عمل کرتے ہیں, تم کرتے ہو, اور جنہوں نے عمل کئے, اور اس نےعمل کئیے

قرآن میں صورتیں

  • تَعْمَلُونَ ×83
  • يَعْمَلُونَ ×56
  • وَعَمِلُوا۟ ×53
  • عَمِلُوا۟ ×20
  • وَعَمِلَ ×11
  • يَعْمَلْ ×10
  • عَمِلَ ×8
  • ٱعْمَلُوا۟ ×7

عَمَل

اسم · 71 بار

معنی: ہمارے اعمال · دوسرے تراجم: تمہارے اعمال, ان کے اعمال, اعمال ان کے

قرآن میں صورتیں

  • أَعْمَٰلَهُمْ ×27
  • أَعْمَٰلُكُمْ ×9
  • عَمَلَ ×8
  • عَمَلًا ×8
  • عَمَلُهُۥ ×4
  • أَعْمَٰلُنَا ×3
  • عَمَلَكُمْ ×3
  • عَمَلَهُمْ ×2

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

العمل: كل فعل يكون من الحيوان بقصد، فهو أخص من الفعل ، لأن الفعل قد ينسب إلى الحيوانات التي يقع منها فعل بغير قصد، وقد ينسب إلى الجمادات، والعمل قلما ينسب إلى ذلك، ولم يستعمل العمل في الحيوانات إلا في قولهم: البقر العوامل، والعمل يستعمل في الأعمال الصالحة والسيئة، قال: إن الذين آمنوا وعملوا الصالحات

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

قوله تعالى: ﴿ولا تعلمون من عمل﴾ [يونس:61]. العمل هنا أعم لأنه من أعمال الجوارح والقلب، ويدخل فيه الأقوال لأنها عمل اللسان وهو من جملة الجوارح. وقد وقع في التقابل الفرق بين الأقوال والأفعال فيقولون: سديد الأقوال والأفعال. وقال بعضهم: العمل كل فعل من الحيوان يقصد فهو أخص من الفعل، لأن الفعل قد ينسب إلى الحيوانات التي…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ع م ل پر مکمل اندراجات

عمل والی آیات

309 میں سے آیات 241–260

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اگر تکلیف پہنچنے کے بعد ہم اس کو اپنی رحمت کا مزہ چکھاتے ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو میرا حق تھا اور میں نہیں خیال کرتا کہ قیامت برپا ہو۔ اور اگر (قیامت سچ مچ بھی ہو اور) میں اپنے پروردگار کی طرف لوٹایا بھی جاؤں تو میرے لئے اس کے ہاں بھی خوشحالی ہے۔ پس کافر جو عمل کیا کرتے وہ ہم ان کو ضرور جتائیں گے اور ان کو سخت عذاب کا مزہ چکھائیں گے

    سورہ حٰم السجدہ، آیت 41:50
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو (اے محمدﷺ) اسی (دین کی) طرف (لوگوں کو) بلاتے رہنا اور جیسا تم کو حکم ہوا ہے (اسی پر) قائم رہنا۔ اور ان کی خواہشوں کی پیروی نہ کرنا۔ اور کہہ دو کہ جو کتاب خدا نے نازل فرمائی ہے میں اس پر ایمان رکھتا ہوں۔ اور مجھے حکم ہوا ہے کہ تم میں انصاف کروں۔ خدا ہی ہمارا اور تمہارا پروردگار ہے۔ ہم کو ہمارے اعمال (کا بدلہ ملے گا) اور تم کو تمہارے اعمال کا۔ ہم میں اور تم میں کچھ بحث وتکرار نہیں۔ خدا ہم (سب) کو اکھٹا کرے گا۔ اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے

    سورہ شوریٰ، آیت 42:15
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تم دیکھو گے کہ ظالم اپنے اعمال (کے وبال) سے ڈر رہے ہوں گے اور وہ ان پر پڑے گا۔ اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے وہ بہشت کے باغوں میں ہوں گے۔ وہ جو کچھ چاہیں گے ان کے لیے ان کے پروردگار کے پاس (موجود) ہوگا۔ یہی بڑا فضل ہے

    سورہ شوریٰ، آیت 42:22
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہی وہ (انعام ہے) جس کی خدا اپنے ان بندوں کو جو ایمان لاتے اور عمل نیک کرتے ہیں بشارت دیتا ہے۔ کہہ دو کہ میں اس کا تم سے صلہ نہیں مانگتا مگر (تم کو) قرابت کی محبت (تو چاہیئے) اور جو کوئی نیکی کرے گا ہم اس کے لئے اس میں ثواب بڑھائیں گے۔ بےشک خدا بخشنے والا قدردان ہے

    سورہ شوریٰ، آیت 42:23
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو ایمان لائے اور عمل نیک کئے ان کی (دعا) قبول فرماتا ہے اور ان کو اپنے فضل سے بڑھاتا ہے۔ اور جو کافر ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے

    سورہ شوریٰ، آیت 42:26
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور یہ جنت جس کے تم مالک کر دیئے گئے ہو تمہارے اعمال کا صلہ ہے

    سورہ زخرف، آیت 43:72
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو کوئی عمل نیک کرے گا تو اپنے لئے۔ اور جو برے کام کرے گا تو ان کا ضرر اسی کو ہوگا۔ پھر تم اپنے پروردگار کی طرف لوٹ کر جاؤ گے

    سورہ جاثیہ، آیت 45:15
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو لوگ برے کام کرتے ہیں کیا وہ یہ خیال کرتے ہیں کہ ہم ان کو ان لوگوں جیسا کردیں گے جو ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے اور ان کی زندگی اور موت یکساں ہوگی۔ یہ جو دعوے کرتے ہیں برے ہیں

    سورہ جاثیہ، آیت 45:21
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور تم ہر ایک فرقے کو دیکھو گے کہ گھٹنوں کے بل بیٹھا ہوگا۔ اور ہر ایک جماعت اپنی کتاب (اعمال) کی طرف بلائی جائے گی۔ جو کچھ تم کرتے رہے ہو آج تم کو اس کا بدلہ دیا جائے گا

    سورہ جاثیہ، آیت 45:28
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہ ہماری کتاب تمہارے بارے میں سچ سچ بیان کردے گی۔ جو کچھ تم کیا کرتے تھے ہم لکھواتے جاتے ہیں

    سورہ جاثیہ، آیت 45:29
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    تو جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کا پروردگار انہیں رحمت (کے باغ) میں داخل کرے گا۔ یہی صریح کامیابی ہے

    سورہ جاثیہ، آیت 45:30
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ان کے اعمال کی برائیاں ان پر ظاہر ہوجائیں گی اور جس (عذاب) کی وہ ہنسی اُڑاتے تھے وہ ان کو آگھیرے گا

    سورہ جاثیہ، آیت 45:33
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہی اہل جنت ہیں کہ ہمیشہ اس میں رہیں گے۔ (یہ) اس کا بدلہ (ہے) جو وہ کیا کرتے تھے

    سورہ احقاف، آیت 46:14
  14. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم نے انسان کو اپنے والدین کے ساتھ بھلائی کرنے کا حکم دیا۔ اس کی ماں نے اس کو تکلیف سے پیٹ میں رکھا اور تکلیف ہی سے جنا۔ اور اس کا پیٹ میں رہنا اور دودھ چھوڑنا ڈھائی برس میں ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ جب خوب جوان ہوتا ہے اور چالیس برس کو پہنچ جاتا ہے تو کہتا ہے کہ اے میرے پروردگار مجھے توفیق دے کہ تو نے جو احسان مجھ پر اور میرے ماں باپ پر کئے ہیں ان کا شکر گزار ہوں اور یہ کہ نیک عمل کروں جن کو تو پسند کرے۔ اور میرے لئے میری اولاد میں صلاح (وتقویٰ) دے۔ میں تیری طرف رجوع کرتا ہوں اور میں فرمانبرداروں میں ہوں

    سورہ احقاف، آیت 46:15
  15. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    یہی لوگ ہیں جن کے اعمال نیک ہم قبول کریں گے اور ان کے گناہوں سے درگزر فرمائیں گے اور (یہی) اہل جنت میں (ہوں گے) ۔ (یہ) سچا وعدہ (ہے) جو ان سے کیا جاتا ہے

    سورہ احقاف، آیت 46:16
  16. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور لوگوں نے جیسے کام کئے ہوں گے ان کے مطابق سب کے درجے ہوں گے۔ غرض یہ ہے کہ ان کو ان کے اعمال کا پورا بدلہ دے اور ان کا نقصان نہ کیا جائے

    سورہ احقاف، آیت 46:19
  17. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جن لوگوں نے کفر کیا اور (اَوروں کو) خدا کے رستے سے روکا۔ خدا نے ان کے اعمال برباد کر دیئے

    سورہ محمد، آیت 47:1
  18. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور جو (کتاب) محمدﷺ پر نازل ہوئی اسے مانتے رہے اور وہ ان کے پروردگار کی طرف سے برحق ہے ان سے ان کے گناہ دور کردیئے اور ان کی حالت سنوار دی

    سورہ محمد، آیت 47:2
  19. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب تم کافروں سے بھڑ جاؤ تو ان کی گردنیں اُڑا دو۔ یہاں تک کہ جب ان کو خوب قتل کرچکو تو (جو زندہ پکڑے جائیں ان کو) مضبوطی سے قید کرلو۔ پھر اس کے بعد یا تو احسان رکھ کر چھوڑ دینا چاہیئے یا کچھ مال لے کر یہاں تک کہ (فریق مقابل) لڑائی (کے) ہتھیار (ہاتھ سے) رکھ دے۔ (یہ حکم یاد رکھو) اور اگر خدا چاہتا تو (اور طرح) ان سے انتقام لے لیتا۔ لیکن اس نے چاہا کہ تمہاری آزمائش ایک (کو) دوسرے سے (لڑوا کر) کرے۔ اور جو لوگ خدا کی راہ میں مارے گئے ان کے عملوں کو ہرگز ضائع نہ کرے گا

    سورہ محمد، آیت 47:4
  20. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جو کافر ہیں ان کے لئے ہلاکت ہے۔ اور وہ ان کے اعمال کو برباد کر دے گا

    سورہ محمد، آیت 47:8