أَصْحاب
اسم · 78 بارمعنی: ساتھی ہیں · دوسرے تراجم: والے, والوں کو, ساتھی, ساتھیوں کے
قرآن میں صورتیں
- أَصْحَٰبُ ×62
- وَأَصْحَٰبِ ×11
- لِّأَصْحَٰبِ ×2
- أَصْحَٰبِهِمْ ×1
- فَأَصْحَٰبُ ×1
- بِأَصْحَٰبِ ×1
أَصْحاب
معنی: ساتھی ہیں
أصحاب قرآن کی 37 سورتوں کی 70 آیات میں 78 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔
معنی: ساتھی ہیں · دوسرے تراجم: والے, والوں کو, ساتھی, ساتھیوں کے
الصاحب: الملازم إنسانا كان أو حيوانا، أو مكانا، أو زمانا. ولا فرق بين أن تكون مصاحبته بالبدن- وهو الأصل والأكثر-، أو بالعناية والهمة، وعلى هذا قال:279-لئن غبت عن عزيني لما غبت عن قلبي
قوله تعالى: ﴿أصحاب الجنة﴾ [البقرة: 82] أصلها الاجتماع طال زمنها أو قصر. وقيل: الصاحب: الملازم إنسانا كان أو حيوانا أو مكانا أو زمانا. قيل: لا فرق بين أن تكون المصاحبة بالبدن. وهو الأصل والأكثر، وبالعناية والهمة. قال الراغب: ولا يقال في العرف إلا لمن كثرت ملازمته. يقال لمالك الشيء: هو صاحبه. ويقال أيضا: لمن يمتلك…
70 میں سے آیات 21–40
کیا ان کو ان لوگوں (کے حالات) کی خبر نہیں پہنچی جو ان سے پہلے تھے (یعنی) نوح اور عاد اور ثمود کی قوم۔ اور ابراہیم کی قوم اور مدین والے اور الٹی ہوئی بستیوں والے۔ ان کے پاس پیغمبر نشانیاں لے لے کر آئے۔ اور خدا تو ایسا نہ تھا کہ ان پر ظلم کرتا لیکن وہی اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے
سورہ توبہ، آیت 9:70پیغمبر اور مسلمانوں کو شایاں نہیں کہ جب ان پر ظاہر ہوگیا کہ مشرک اہل دوزخ ہیں۔ تو ان کے لیے بخشش مانگیں گو وہ ان کے قرابت دار ہی ہوں
سورہ توبہ، آیت 9:113جن لوگوں نے نیکو کاری کی ان کے لیے بھلائی ہے اور (مزید برآں) اور بھی اور ان کے مونہوں پر نہ تو سیاہی چھائے گی اور نہ رسوائی۔ یہی جنتی ہیں کہ اس میں ہمیشہ رہیں گے
سورہ یونس، آیت 10:26اور جنہوں نے برے کام کئے تو برائی کا بدلہ ویسا ہی ہوگا۔ اور ان کے مونہوں پر ذلت چھا جائے گی۔ اور کوئی ان کو خدا سے بچانے والا نہ ہوگا۔ ان کے مونہوں (کی سیاہی کا یہ عالم ہوگا کہ ان) پر گویا اندھیری رات کے ٹکڑے اُڑھا دیئے گئے ہیں۔ یہی دوزخی ہیں کہ ہمیشہ اس میں رہیں گے
سورہ یونس، آیت 10:27جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کئے اور اپنے پروردگار کے آگے عاجزی کی۔ یہی صاحب جنت ہیں اور ہمیشہ اس میں رہیں گے
سورہ ہود، آیت 11:23اگر تم عجیب بات سننی چاہو تو کافروں کا یہ کہنا عجیب ہے کہ جب ہم (مر کر) مٹی ہو جائیں گے تو کیا ازسرنو پیدا ہوں گے؟ یہی لوگ ہیں جو اپنے پروردگار سے منکر ہوئے ہیں۔ اور یہی ہیں جن کی گردنوں میں طوق ہوں گے اور یہی اہل دوزخ ہیں کہ ہمیشہ اس میں (جلتے) رہیں گے
سورہ رعد، آیت 13:5اور بَن کے رہنے والے (یعنی قوم شعیب کے لوگ) بھی گنہگار تھے
سورہ حجر، آیت 15:78اور (وادی) حجر کے رہنے والوں نے بھی پیغمبروں کی تکذیب کی
سورہ حجر، آیت 15:80کیا تم خیال کرتے ہو کہ غار اور لوح والے ہمارے نشانیوں میں سے عجیب تھے
سورہ کہف، آیت 18:9کہہ دو کہ سب (نتائج اعمال) کے منتظر ہیں سو تم بھی منتظر رہو۔ عنقریب تم کو معلوم ہوجائے گا کہ (دین کے) سیدھے رستے پر چلنے والے کون ہیں اور (جنت کی طرف) راہ پانے والے کون ہیں (ہم یا تم)
سورہ طٰہٰ، آیت 20:135اور مدین کے رہنے والے بھی۔ اور موسیٰ بھی تو جھٹلائے جاچکے ہیں لیکن میں کافروں کو مہلت دیتا رہا پھر ان کو پکڑ لیا۔ تو (دیکھ لو) کہ میرا عذاب کیسا (سخت) تھا
سورہ حج، آیت 22:44اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں میں (اپنے زعم باطل میں) ہمیں عاجز کرنے کے لئے سعی کی، وہ اہل دوزخ ہیں
سورہ حج، آیت 22:51اس دن اہل جنت کا ٹھکانا بھی بہتر ہوگا اور مقام استراحت بھی ہوگا
سورہ فرقان، آیت 25:24اور عاد اور ثمود اور کنوئیں والوں اور ان کے درمیان اور بہت سی جماعتوں کو بھی (ہلاک کر ڈالا)
سورہ فرقان، آیت 25:38جب دونوں جماعتیں آمنے سامنے ہوئیں تو موسیٰ کے ساتھی کہنے لگے کہ ہم تو پکڑ لئے گئے
سورہ شعراء، آیت 26:61اور بن کے رہنے والوں نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا
سورہ شعراء، آیت 26:176پھر ہم نے نوحؑ کو اور کشتی والوں کو نجات دی اور کشتی کو اہل عالم کے لئے نشانی بنا دیا
سورہ عنکبوت، آیت 29:15شیطان تمہارا دشمن ہے تم بھی اسے دشمن ہی سمجھو۔ وہ اپنے (پیروؤں کے) گروہ کو بلاتا ہے تاکہ دوزخ والوں میں ہوں
سورہ فاطر، آیت 35:6اور ان سے گاؤں والوں کا قصہ بیان کرو جب ان کے پاس پیغمبر آئے
سورہ یٰسین، آیت 36:13اہل جنت اس روز عیش ونشاط کے مشغلے میں ہوں گے
سورہ یٰسین، آیت 36:55